شیاؤمی آٹوموبائل انڈسٹری میں قدم رکھے گا

0 205

اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی 3 اپریل 2019ء کو آٹوموبائل انڈسٹری میں کسٹمائزڈ Bestune T77 SUV لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔

بیجنگ میں قائم اسمارٹ فونز بنانے والی چینی الیکٹرونکس کمپنی شیاؤمی اور گاڑیوں کا آپس میں بظاہر کوئی تعلق نظر نہیں آتا، لیکن ہاں! آپ نے بالکل ٹھیک سنا ہے کہ شیاؤمی اپنی اب تک کی سب سے بڑی اور دلچسپ پروڈکٹ کے لیے تیار ہو رہا ہے اور یہ ایک SUV ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی کنزیومر الیکٹرونکس کمپنی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی پروڈکٹ رینج کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ شیاؤمی نے Weibo پر ظاہر کیا کہ اس نے ایک کسٹمائزڈ ریڈمی برانڈڈ Bestune T77 SUV متعارف کروانے کے لیے Bestune کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ گو کہ اس بارے میں ابھی بہت کچھ نہیں معلوم، لیکن یہ کچھ بہت ہی شاندار خصوصیات کا وعدہ کرتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس SUV کی قیمت 89,000 یوآن یا تقریباً 13,391امریکی ڈالرز سے شروع ہوگی۔ Bestune T77 ممکنہ طور پر 6 مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہوگی جن میں سب سے بہترین ویریئنٹ کی قیمت 1,34,000 یوآن یا لگ بھگ 19,980 امریکی ڈالرز ہوگی۔

واضح رہے کہ اسے اپریل 2018ء میں ہونے والے بیجنگ آٹو شو میں Besturn کے T-کونسپٹ کے طور پر ایک کونسپٹ ماڈل کی حیثیت سے متعارف کروایا گیا تھا ۔ بعد ازاں اس کا پروڈکشن ماڈل نومبر 2018ء میں گوانگ ژو آٹو شو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ پہلی گاڑی تھی جو FAW کے نشان کے تحت آئی۔ چینی آٹو مینوفیکچرر نے اسے بین الاقوامی سطح پر Besturn کے بجائے Bestune کا نام دیا۔

Bestune T77 کی چند خصوصیات میں اس کی پیمائش (4525x1845x1615 ملی میٹر) اور 2700 ملی میٹر کی نمایاں ویل بیس شامل ہیں۔ گاڑی کا وزن 1455 کلو گرام ہے۔ SUV ایک 1.2L ٹربو چارجڈ انجن سے لیس ہے جسے 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن گیئربکس کے ساتھ دیا گیا ہے اور جو 143 hp (106kW) اور 204Nm کا زیادہ سے زیادہ ٹارک پیدا کر سکتا ہے۔ SUV سامنے ایک جاندار اور جارحانہ انداز رکھتی ہے جس میں LED ہیڈلیمپس لگی ہوئی ہیں۔ گاڑی ایروڈائنامک لحاظ سے مؤثر بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ SUV کا انٹیریئر بھی بہت نمایاں ہے، البتہ شیاؤمی کی جانب سے اعلان کردہ کافی تبدیلیاں اس میں ہوں گی۔

دیکھتے ہیں یہ گاڑی آٹوموبائل انڈسٹری پر کیا اثرات ڈالتی ہے یا اسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ یہ کہنا کافی قبل از وقت ہوگا کہ کمپنی یہ گاڑی پاکستان میں بھی پیش کرےگی۔ پھر بھی یہ آٹوموبائل انڈسٹری میں ایک دلچسپ اضافہ ہوگی۔

ہماری طرف سے اتنا ہی۔ آٹوموبائل سیکٹر کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.