یاماہا پاکستان نے جون 2019ء کے لیے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دیں

0 207

پاک سوزوکی کے فوراً بعد یاماہا پاکستان نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، اس سلسلے میں جاری کیا گیا سرکلر دیکھیں:

سرکلر میں اس اضافے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ البتہ ہم نے ایک مقامی ڈیلر سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ روپے کی گھٹتی ہوئی قدر کی وجہ سے کمپنی نرخوں میں اضافے پر مجبور ہے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ قیمتوں میں اضافے کی دیگر وجوہات ملک میں دھیمی پڑتی معاشی سرگرمی ہے جو آٹوموبائل سیکٹر کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ 

موٹر سائیکلوں کی پرانی قیمتیں کچھ یوں تھیں: 

YBR 125G: 1,49,500 روپے

YBR 125: 1,44,500 روپے

YBR 125Z: 1,27,500 روپے 

واضح رہے کہ مقامی موٹر سائیکل اداروں کے علاوہ کاریں بنانے والے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر چکے ہیں۔ قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کے بارے میں اپنی رائے نیچے تبصروں میں دیجیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.