پال واکر کی ٹویوٹا سپرا 8.5 کروڑ روپے میں فروخت

0 852

اگر آپ فاسٹ اینڈ فیوریس فلموں کے فین ہیں تو یقینا آپ کو پہلی فلم میں ٹویوٹا سُپرا اور فیراری F355 سپائیڈر کے درمیان ہونے والی ڈریگ ریس تو یاد ہوگی جس میں ہیرو پال واکر آخر میں یہ ریس جیت جاتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وہی ٹویوٹا سُپرا کار ساڑھے 8 کروڑ روپے میں نیلام کر دی گئی ہے۔

اپ گریڈیشن

یہ کار کیلیفورنیا میں آفٹرمارکیٹ ٹیونر کی جانب سے تیار کی گئی تھی جس کو لیمبارگینی کے طرز کا اصل اورنج رنگ دیا گیا ہے جس ہر بہت سے سٹیکرز بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں سب سے مشہور نیوکلئیر گلیڈی ایٹر ہے۔ TRD بونٹ، ایک بڑا ائیر وِنگ، فرنٹ سپلٹر، سائید سکرٹس اور خاص طور پر19 انچ کے وہیلز اس گاڑی کا حصہ ہیں۔

فلم میں اس گاڑی کے انٹیرئیر اور ایکسٹیرئیر کو مختلف شاٹس میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر نے پہلی فلم میں اورنج رنگ کی دو ٹویوٹا سپرا کاروں کا استعمال کیا تھا جن میں سے ایک سٹنٹ کار جبکہ دوسری ہیرو کار تھی۔

Watch Video:

کن فلموں میں استعمال ہو چکی ہے؟

یہی کار اگلے آنے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 2 میں بھی دیکھی گئی تھی جب کو اس ںیسان GT-R کے ساتھ ریس میں مدمقابل کے طور پر استعمال کیا گیا تھا البتہ فلم میں اس گاڑی کو گولڈن رنگ دیا گیا تھا جبکہ شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد کار کو دوبارہ اورنج رنگ دے دیا گیا تھا۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

فلم میں اسی طرح کی دوسری سٹںٹ کار 2015 میں 1 لاکھ 85 ہزار ڈالرز میں نیلام کی گئی تھی جو کہ ایک نان ٹربو ورژن تھا۔ اس کے انجن ی بات کی جائے تو یہ 220 ہارس پاور اور 5 سپیڈ مینوئیل کیساتھ 3000 سی سی ان لائن 6 تھا۔ دوسری جانب مذکورہ ٹویوٹا سُپرا کی بات کی جائے تو یہ فیکٹری 2JZ-GTE  [320HP, 427Nm]سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کیساتھ آتی ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.