نئی کار خریدنے سے پہلے اِن 10 پوائنٹس پر ضرور غور کریں

اگر بجٹ موجود ہو تو سب کو نئی کار خریدنے کا فیصلہ ہی اچھا لگتا ہے، کیونکہ یہ ہر لحاظ سے ایک فائدہ مند فیصلہ ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے تو نئی کار خریدنا بڑا دلچسپ ہوتا ہے، لیکن باقی لوگوں کے لیے یہ ایک تنگ کر دینے والا عمل ہے۔ 

نیچے ہم کچھ اہم پہلوؤں پر بات کر رہے ہیں، جو آپ کو نئی کار خریدنے میں مدد دے سکتے ہيں: 

ری سَیل 

کسی بھی نئی کار پر غور کرنے سے پہلے آپ کو اس کی ری سَیل ویلیو کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیے۔ کیونکہ مستقبل میں آپ کو اپنی کار فروخت بھی کرنا پڑ سکتی ہے، چاہے اچانک کسی مالی پریشانی کی وجہ سے ہو یا پھر نئی کار خریدنے کے لیے۔ 

یہاں ایک اور اہم پہلو کار کی برانڈ ویلیو کا بھی ہے۔ کچھ برانڈز بہت پاپولر ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ان کی کاریں بہت عرصے تک اپنی ویلیو برقرار رکھتی ہیں۔ نوٹ کرنے کی دوسری چیزیں اُس کار کا انجن اور specifications ہیں۔ ایکسٹیریئر پینٹ کَلر بھی کار کی ری سَیل ویلیو پر اثر ڈالتا ہے۔ 

سفید، کالے اور سلوَر رنگوں جیسے پاپولر کَلرز عام طور پر بڑے عرصے تک اپنی ویلیو برقرار رکھتے ہیں۔ پاکستان میں سب سے پاپولر رنگ سفید ہے، جس کا مارکیٹ شیئر 23 فیصد ہے۔ اس کے بعد کالا رنگ ہے، جو 18 فیصد اور پھر سلوَر جو 16 فیصد مارکیٹ شیئر رکھتا ہے۔ 

مینٹی نینس 

اس حوالے سے وقتاً فوقتاً کی جانے والی مینٹی نینس اور اسپیئر پارٹس شامل ہیں۔ اسپیئر پارٹس کے بارے میں چیک کریں کہ وہ آپ کے شہر یا علاقے میں مختلف وینڈرز کے پاس فوراً مل جاتے ہیں یا نہیں۔ یہ بہت اہم بات ہے کیونکہ مینٹی نینس کی لاگت مختلف برانڈز اور ان کی کاروں کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ 

جہاں تک امپورٹڈ کاروں کی بات ہے تو اُن کی مینٹی نینس لوکل کاروں کے مقابلے میں ذرا مشکل ہوتی ہے۔ ان کے اسپیئر پارٹس کی دستیابی اور قیمت کا معاملہ بھی یہی ہے۔ 

لوکل مینوفیکچرہونے والی گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس فوراً مل جاتے ہیں، اور امپورٹڈ پارٹس سے سستے بھی ہوتے ہیں۔ امپورٹڈ کاروں کی وقتاً فوقتاً مینٹی نینس کے لیے تربیت یافتہ مکینک بھی موجود نہیں ہوتے۔ 

اپنی ضرورت کو سمجھیں 

آپ کو مستقبل میں بہت سی specifications اور آپشنز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ عام طور پر لوگوں کو یہ احساس کار خریدنے کے بعد ہی ہوتا ہے۔ جیسا کہ کچھ لوگوں کے لیے پُش-اسٹارٹ فیچر، لیدر سیٹس، طاقتور انجن اور ایک سن رُوف ضروری فیچر نہیں ہیں۔

لوکل اور امپورٹڈ دونوں گاڑیاں مختلف ویرینٹس میں آتی ہیں اس لیے آپ کو صحیح ویرینٹ کی ضرورت ہے جو آپ کی ضرورت پر پورا اترتا ہو۔ کسی ایسی چیز کے پیسے دینا، جس کی آپ کو ضرورت نہیں ہو، پیسے ضائع کرنا ہے۔ 

جدید ماڈل نہ خریدیں 

کبھی کبھی نئی لانچ ہونے والی کار کو پہلے کچھ ہفتوں یا کچھ مہینوں میں نہ خریدیں۔ شروع میں اِن کاروں میں کچھ خرابیاں ہوتی ہیں کہ جو بعد میں فکس کی جاتی ہیں۔ آٹومیکرز مسلسل کسٹمر فیڈبیک سے پہلے کچھ ہفتوں میں بہت سی اہم معلومات جمع کرتے ہیں کہ یہ سارے فیچرز اور پارٹس کیسے کام کر رہے ہیں۔ اس پیریڈ میں نئی کار نہ خریدیں۔ نئی کار کی بکنگ اور اسے خریدنے سے پہلے کچھ ہفتے انتظار کریں۔ 

باڈی پر توجہ دیں 

بہت بڑی یا بہت چھوٹی کار نہ خریدیں اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اس کار میں کتنے لوگ سفر کریں گے۔ اگر آپ کی فیملی چھوٹی ہے تو آپ کو ہیچ بیک یا کومپیکٹ سیڈان لینی چاہیے۔ اگر آپ کی فیملی بڑی ہے تو فُل سائز سیڈان، MPV یا SUV خریدیں۔ یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ شہروں میں ایک بڑی کار کے بجائے چھوٹی کار لینا زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ شہری علاقوں میں چھوٹی کاروں کو ڈرائیو اور پارک کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ 

پریمیم کار خریدیں

اگر آپ کا بجٹ کافی ہے تو ہمیشہ پریمیم کار ہی خریدیں۔ کیونکہ پریمیم کار میں بہتر پرفارمنس، کمفرٹ اور سیفٹی فیچرز ہوتے ہیں۔ ایک پریمیم کار کی ویلیو بھی زیادہ عرصے تک برقرار رہتی ہے۔ 

اس میں آپ کو کئی آپشنل فیچرز بھی ملتے ہیں کہ جو آپ اپنی کار کو individualize کرنے میں استعمال کر سکتے ہیں تاکہ آپ کی کار سب سے الگ اور سب سے جدا نظر آئے۔ پریمیم کار کے پارٹس بھی زیادہ چلتے ہیں جیسا کہ ایکسٹیریئر پینٹ، ٹرانسمیشن اور انٹیریئر کمپونینٹس مثلاً انفوٹینمنٹ سسٹم۔ 

کار انسپکشن

نئی کاریں خریدنے کے لیے کار انسپکشن اتنی ہی اہم ہے جتنی پرانی کاریں خریدنے کے لیے۔ کیونکہ نئی کاروں کو شہروں کے درمیان پہنچانے میں نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ یہ damaged کاریں بعد میں نئی کار کی حیثیت سے بھی بیچی جاتی ہیں جس سے آپ کو مستقبل میں مسئلے ہو سکتے ہیں۔

پاک وِیلز کار انسپکشن آپ کو damaged کار کے بارے میں پہلے سے بتا سکتی ہے۔ کار کو روڈ ٹیسٹ پر بھی ضرور لے جائیں۔ کیونکہ آپ نے بہت بڑی رقم ادا کی ہے، اور یہ آپ کا حق ہے کہ آپ دیکھیں کہ اس کار میں کوئی خرابی تو نہیں۔ یہ ڈیلر کی ذمہ داری ہے کہ وہ آپ کو روڈ ٹیسٹ کی سہولت دے، چاہے اس کار کے ٹریفک میں ہِٹ ہونے کا خطرہ ہو تب بھی۔

ڈسکاؤنٹ اور آفرز 

سال کے آخر میں عام طور پر نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں نئی کاروں کی قیمتیں کم ہو جاتی ہیں۔ اس پیریڈ میں آپ بہت سارے ڈسکاؤنٹس اور آفرز کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس دوران نئی کار کی خریداری پر کافی پیسے بچائے جا سکتے ہیں۔ یہ پیریڈ آپ کو نئی کار کی قیمت پر کچھ بھاؤ تاؤ کرانے کی طاقت بھی دیتا ہے۔ 

مختلف ڈیلرشپس 

اپنے شہر یا قریبی علاقوں میں تمام ڈیلرشپس کا چکر ضرور لگائیں۔ ان کی inventories دیکھیں اور قیمت پر کچھ بھاؤ تاؤ بھی کریں۔ گھر آئیں اور سب قیمتوں کو compare کریں اور اس کے بعد ہی اپنی نئی کار خریدنے کا فیصلہ کریں۔ اس طرح آپ پیسے بھی بچا سکتے ہیں اور اپنی پسند کا رنگ بھی لے سکتے ہیں جو کبھی کبھی کسی مخصوص ڈیلرشپ پر موجود نہیں ہوتا۔

ریسرچ کریں اور کمپیئر کریں 

PakWheels.com کی نیو کار سیکشن میں ریسرچ کریں، اس کو مختلف کاروں کے ساتھ compare کریں اور ان کے فیچرز اور specifications دیکھیں۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کے لیے کون سی کار بہتر ہے۔ 

جلد بازی میں نہ خریدیں 

اپنی نئی کار خریدنے میں جلدی نہ دکھائیں کیونکہ آپ اس پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ 

اپنے پیسے کو طریقے سے استعمال کریں تاکہ نئی کار سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ڈیلر آپ کو بتاتا ہے کہ آپ جو کار خریدنا چاہتے اس کا صرف ایک یونٹ بچا ہے، اور اگر آپ نے آج نہ خریدی تو یہ فروخت ہو جائے گی۔ انہیں کار بیچنے دیں اور خود جلد بازی نہ کریں۔ 

مارکیٹ جائیں اور آخری فیصلہ کرنے سے پہلے ہر جگہ اچھی طرح دیکھ لیں۔ ایک نئی کار آپ کا زندگی بھر کا اثاثہ بن سکتی ہے۔ 

مزید معلوماتی  خبروں کے لیے پاک وِیلز پر آتے رہیں۔ آپ اس بارے میں کچھ کہنا چاہتے ہیں تو اپنی رائے نیچے کمنٹس میں دیں۔

Exit mobile version