ہنڈا نے اپنی بائکس پر نئی آفر لگا دی

یوم آزادی کی آمد کے ساتھ ہی ہنڈا کمپنی نے ایک منفرد 14 پوائنٹ بائک انسپیکشن جیسی آفر متعارف کروائی ہے۔ یہ پروموشن 7 سے 12 اگست تک دستیاب ہو گی اور کمپنی کے ایس 4 سروس سنٹرز سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ فیس بک پر ایک کسٹمر کی جانب سے سوال کیے جانے پر کمپنی نے تصدیق کی کہ یہ سروس تمام موٹر سائیکل ماڈلز کے لیے کھلی ہے۔

ہنڈا نے بتایا کہ اس پیشکش میں ہیڈ لیمپ، سپارک پلگ، اور بریک شوز کی جانچ پڑتال شامل ہے۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ‘فری چیک اپ’ کو ‘فری ٹیوننگ’ کے طور پر غلط نہیں سمجھا جانا چاہئے، کیونکہ اس آفر میں ٹیوننگ شامل نہیں ہے،

اس آفر سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے؟

“مفت چیک اپ” کی تکمیل کے بعد، مکینک پوچھے گا کہ آیا آپ بائک کے پارٹس کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، مکینک اس موقع پر یہ بات نہیں بتائے گا کہ آپ ان پارٹس کی تبدیلی کیلئے پیسے ادا کرنے ہیں۔ تمام پارٹس بدل دینے کے بعد مکینک آپ کو ان پارٹس کی ادائیگی کیلئے بل پیش کرے گا جو کہ آپ کو  ادا کرنا ہوگا۔

لہذا، اگر آپ ہنڈا کی “مفت چیک اپ” پروموشن سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ احتیاط برتیں۔

خیال رہے کہ حالیہ پیشکش گزشتہ دو دنوں میں کمپنی کی جانب سے دوسری یہ دوسری اپڈیٹ ہے۔ اس سے قبل اٹلس ہنڈا نے بائیک کی قیمتوں میں 20000 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

ہنڈا بائک کی نئی قیمتیں

Exit mobile version