اگست 2020ء میں کاروں کی فروخت میں 16 فیصد اضافہ
پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (PAMA) کے مطابق اگست 2020ء میں کاروں کی فروخت سال بہ سال میں 16 فیصد اضافے کے ساتھ 11,678 تک پہنچ گئی جو اگست 2019ء میں 10,102 تھی۔
اس مثبت ٹرینڈ کی بڑی وجہ کم شرحِ سود اور لوکل مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی سیلز ڈیمانڈ ہیں۔
سال بہ سال کار فروخت:
ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) اور ہونڈآ اٹلس نے سال بہ سال سیلز میں بالترتیب 52 اور 72 فیصد کا اضافہ کیا۔ IMC نے اگست 2020ء میں 3,307 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ 2019ء کے اسی مہینے میں یہ تعداد 2,173 تھی۔ دریں اثناء، ہونڈا اٹلس نے اگست 2020ء میں 2,258 یونٹس کی فروخت کے ساتھ سب سے بڑا اضافہ ظاہر کیا۔ کمپنی نے اگست 2019ء میں صرف 1,314 یونٹس فروخت کیے تھے۔
البتہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) کی فروخت میں سال بہ سال میں 9 فیصد کمی آئی ہے۔ کمپنی نے اگست 2020ء میں 6,003 یونٹس فروخت کیے تھے، جبکہ پچھلے سال اسی مہینے میں یہ تعداد 6,615 یونٹس تھی۔
نئی ادارے اور کار سیلز:
کِیا لکی موٹرز، جو PAMA کا رکن نہیں ہے، بدستور اچھی پرفارمنس دے رہا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے جنوری 2021ء سے ڈبل شفٹ میں پروڈکشن شروع کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کِیا نے پچھلے مہینے کے دوران 1500 یونٹس فروخت کیے، جن میں کومپیکٹ SUV اسپورٹیج اور ہیچ بیک پکانٹو شامل ہے۔
لوکل مارکیٹ میں دوسری انٹری، ہیونڈائی-نشاط نے اگست میں SUV کیٹیگری میں ٹکسن لانچ کی۔ PAMA کے مطابق اس گاڑی کے 22 یونٹس فروخت ہوئے۔
کاروں کی سیلز سال بہ سال | |||
کیٹیگری | اگست 2019 | اگست 2020 | فرق |
مسافر کاریں | 10,102 | 11,678 | 16 فیصد |
ہونڈا اٹلس | 1,314 | 2,258 | 72% |
ٹویوٹا انڈس | 2,173 | 3,307 | 52% |
پاک سوزوکی | 6,615 | 6,003 | -9% |
ٹرک اور بسیں | 520 | 507 | -2.50% |
جیپیں اور SUVs | 296 | 421 | 42% |
بائیک اور تھری ویلرز | 128,419 | 140,325 | 0.92% |
پک اپس | 800 | 1,436 | 79% |
موٹر سائيکلز اور تھری ویلرز کی فروخت:
اٹلس ہونڈا (ATLH) نے اگست 2020ء میں موٹر سائیکلوں کے 85,000 یونٹس فروخت کیے، یعنی سال بہ سال میں 6 فیصد اضافہ۔ البتہ سیلز میں ماہانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹو اور تھری ویلرز کی فروخت رواں سال میں بڑھی ہے جس میں پچھلے مہینے کے اختتام تک 1,40,325 یونٹس فروخت ہوئے، جبکہ اگست 2019ء تک کہ 1,28,419 تھے۔
ٹریکٹروں کی فروخت:
اگست 2020ء میں ٹریکٹروں کی فروخت میں سال بہ سال میں 12 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ اِس سال اگست میں 2,844 یونٹس فروخت ہے جبکہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ 2,545 تھے۔
کار سیلز اور جیپیں اور SUVs:
جیپوں، وینز اور SUVs کی فروخت میں بھی مثبت رحجان دیکھنے کو ملا کیونکہ پچھلے مہینے اس شعبے میں کُل 421 یونٹس فروخت ہوئے۔ دریں البتہ اگست 2019ء میں 296 گاڑیاں سڑکوں پر آئی تھیں۔
ٹرک اور بسیں:
ٹرکوں کی فروخت میں ذرا کمی آئی ہے، کیونکہ پچھلے مہینے 223 یونٹس ہی فروخت ہوئے، جبکہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ تعداد 239 تھیں۔ اس کے علاوہ بسوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جن کے اگست 2020ء میں 284 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ اگست 2019ء میں 281 بسیں فروخت ہوئی تھیں۔
پک اپس:
پک اپس کی فروخت نے بھی مثبت رحجان ظاہر کیا ہے جن کے اگست 2020ء میں 1,436 یونٹس فروخت ہوئے تھے جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں سڑکوں پر آنے والی پک اپس کی تعداد 800 تھی۔
ماہانہ فروخت:
اس کے علاوہ اگست 2020ء میں گاڑیوں کی ماہانہ فروخت میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جن میں سب سے زیادہ اضافہ PSMC نے کیا ہے جو 20 فیصد ہے، جبکہ IMC اور ہونڈا اٹلس نے بالترتیب 18 اور 8 فیصد کی کمی ظاہر کی ہے۔
Recommended For You: