چنگان ایلسوِن – نئی قیمتیں
یہاں نئی قیمتوں اور سابقہ نرخوں کا موازنہ پیش کیا گیا ہے:
-
ایلسوِن ایم ٹی ویریئنٹ کی قیمت 38,49,000 روپے سے بڑھ کر 40,99,000 روپے ہو گئی ہے، یعنی 2,50,000 روپے کا اضافہ۔
-
ایلسوِن ڈی سی ٹی اب 46,49,000 روپے میں دستیاب ہے، جو پہلے 43,99,000 روپے تھی، یعنی 2,50,000 روپے کا اضافہ۔
-
ایلسوِن ڈی سی ٹی لومئیر کی نئی قیمت 47,99,000 روپے ہے، جو پہلے 45,49,000 روپے تھی، یعنی 2,50,000 روپے کا اضافہ۔
-
ایلسوِن ڈی سی ٹی لومئیر بلیک ایڈیشن کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، اب یہ 48,99,000 روپے میں دستیاب ہے، جو کہ پہلے 46,49,000 روپے تھی، یعنی 2,50,000 روپے کا اضافہ۔
اگرچہ چانگان نے اس قیمت میں اضافے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی، لیکن آٹو انڈسٹری میں قیمتوں میں اضافے کی عام وجوہات درج ذیل ہو سکتی ہیں:
-
کرنسی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ
-
پیداوار اور درآمدی اخراجات میں اضافہ
-
ضوابط میں تبدیلیاں
-
خام مال پر مہنگائی کا دباؤ
چانگان نے مارکیٹ میں اپنی مسابقت کو برقرار رکھتے ہوئے، پرکشش قیمتوں پر معیاری گاڑیاں فراہم کی ہیں، اور یہ اضافہ ممکنہ طور پر بدلتے معاشی حالات میں مصنوعات کے معیار اور سروس اسٹینڈرڈز کو قائم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اگر آپ چانگان ایلسوِن خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو 30 اپریل 2025 آخری تاریخ ہے موجودہ قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کی۔ قیمتوں میں اضافہ قریب ہے، اس لیے اپنی پسندیدہ ویریئنٹ کی بکنگ ابھی کروائیں اور خاصی رقم کی بچت کریں۔
آپ اس سال قیمتوں میں دوسری مرتبہ ہونے والے اضافے کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟ کمنٹس میں ہمیں ضرور بتائیں۔