پاکستان میں چنگان اوشان کی لانچ قریب

ہم جانتے ہیں کہ چنگان کی ایک نئی ایس یو وی پاکستان میں آ رہی ہے۔ کمپنی نے تین مختلف ماڈلز کی ٹیسٹنگ کے بعد اب ایک ایس یو وی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ہم نے چنگان کی آنے والی نئی ایس یو وی کے خاکے دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا کہ یہ چنگان اوشان ہو سکتی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی لیک ہونے والی تصاویر سے یہ بات واضح ہو گئی کہ یہ چنگان اوشان ہی تھی اور اب اوشان X7 کراچی کی سڑکوں پر پہلی بار دیکھی گئی ہے۔

چنگان اوشان X7 پلس کے دو یونٹس کی تصاویر یہ ہیں۔

فیچرز و خصوصیات

چنگان پاکستان نے نئی آنے والی ایس یو وی کے فیچرز و دیگر خصوصیات سامنے نہیں لائیں لیکن ہمیں امید ہے کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی اوشان  X7پلس میں انٹرنیشنل ماڈل جیسی خصوصیات ہوں گی۔

چنگان اوشان X7 پلس، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ ایس یو وی کا ایک نیا ماڈل ہے۔ جس میں جدید ترین بلیو وہیل 1500 سی سی ٹربو چارجڈ انجن دیا گیا ہے۔ جو 178 ہارس پاور اور Nm300 ٹارک پیدا کرتا ہے۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اِس ایس یو وی فیول ایوریج (اوسط تقریباً 14 کلومیٹر فی لیٹر) کسی بھی سیڈان کی طرح اچھی ہے۔

X7 پلس چین میں 5 سیٹوں والی SUV کے طور پر آتی ہے۔ تاہم، پاکستان میں ایک مخصوص 7 سیٹر ورژن لانچ کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ واحد گاڑی ہوگی جس میں مرضی کے مطابق بیٹھنے کی ترتیب ہوگی۔

مقابلہ

چنگان اوشان کا مقابلہ کِیا سورینٹو اور ٹویوٹا فارچیونر سے ہوگا۔

آفیشل لانچ

ہمارے ذرائع کے مطابق چنگان اوشانX7  پلس کو 2022 کی پہلی سہ ماہی میں لانچ کرے گا۔ یعنی آفیشل لانچ میں میں صرف ایک ماہ باقی ہے۔

گاڑی کے لانچ کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پاکستان میں کسی بھی گاڑی کی پہلی ’گلوبل لانچ‘ ہوگی۔ یعنی پاکستان پہلا ملک ہو گا جو اس ایس یو وی کو اپنی مقامی مارکیٹ چین کے بعد حاصل کرے گا جبکہ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

چنگان کی آنے والی ایس یو وی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Exit mobile version