ہنڈا سوِک کی قیمت میں آنیوالی ایس یو ویز

گزشتہ ہفتے ہںڈا نے اپنی نئی سوِک 2022 لانچ کرتے ہوئے نہ صرف تمام ویریںٹس کی قیمتوں کا اعلان کیا بلکہ گاڑی کی بُکنگ کا آغاز بھی کیا۔

ہنڈا سوِک 2022 کی قیمتیں

ہنڈا سوِک 2022 کی قیمتیں 50 لاکج سے بھی تجاوز کر چکی ہیں۔

ہنڈا سوِک 2022 کے تین ویرینٹس آئیں گے جن کی قیمتیں 50 لاکھ سے زیادہ ہیں۔ 1500 سی سی ہنڈا سوِک ٹربو M-CVT کی قیمت 5099000 روپے جبکہ 1500 سی سی ہنڈا سوِک اوریل ٹربو M-CVT کی قیمت 5399000 روپے ہے۔ اسی طرح 1500 سی سی ہنڈا سوِک RS ٹربو LL-CVT کی قیمت 6149000 روپے ہے۔

صارفین کمپنی کی جانب سے مقرر کی گئی قیمتوں کو اضافی قرار دے رہے ہیں۔ آپ انھی قیمتوں میں بہت سی کراس اوورز اور ایس یو ویز خرید سکتے ہیں۔

1- کیا سپورٹیج

اگر ہنڈا پاکستان میں سیڈانز کی ملکہ ہے تو SUVs کی ملکہ کِیا سپورٹیج ہے۔ اِ اِس کراس اوور ایس یو وی نے صرف دو سال کی مدت میں مارکیٹ میں طوفان سا برپا کر دیا ہے۔ گاڑی میں سیفٹی، پاور،کمفرٹ اور ڈیزائن سے متعلق بہترین فیچرز پائے جاتے ہیں۔

آپ گاڑی کا ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ 5,788,000 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ گاڑی میں پینورامک سن روف، ایل ای ڈی لائٹس، پاور ٹیل گیٹ، لیدر سیٹیں سمیت بہت سے فیچرز دیکھنے کو ملتے ہیں۔

2- ہیونڈائی ٹوسان

کیا سپورٹیج کے علاوہ آپ اسی قیمت میں ہیونڈائی ٹوسان بھی خرید سکتے ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں 2000 سی سی انجن اور 6 سپیڈ آٹومیٹک گئیر باکس دیا گیا ہے۔ ٹوسان سپورٹیج سے کہیں زیادہ پریمیم نظر آتی ہے۔ ٹوسان اسپورٹیج کی طرح عام نہیں ہے جس کی واحد وجہ ڈلیوری کے مسائل ہیں۔

ٹاپ آف دی لائن ٹوسان  AWDاَلٹیمیٹ میں پینورامک سن روف، لیدر سیٹس، 10 انچ کا فلوٹنگ ڈسپلے، 4.2 انچ کا LCD کَلسٹر، وائرلیس فون چارجنگ اور سمیت کئی فیچرز ہیں۔ ٹوسان الٹیمیٹ ویرینٹ کی 5,999,000 روپے ہے۔

 

3- پروٹون X70

اس کے علاوہ کراس اوور ایس یو وی کیٹیگری میں پروٹون X70 بھی ایک اچھا آپشن ہے۔ گاڑی میں 1500 سی سی ٹربو انجن دیا گیا ہے۔ یہ گاڑی سائز میں تھوڑی چھوٹی ہے لیکن سپورٹیج اور ٹوسان سے کہیں زیادہ پاورفُل ہے۔

X70میں اڈاپٹیو کروز کنٹرول، وائس کمانڈ کنٹرول، پینورامک سن روف، 360° کیمرہ، NAPA لیدر سیٹس جیسے بہترین فیچرز نظر آتے ہیں جو اس کی حریف گاڑیوں کے مقابلے سستی قیمت میں دئیے گئے ہیں۔ پروٹون X70کے ٹاپ ویریںٹ کی ویرینٹ کی قیمت 4,890,000 روپے میں آتا ہے۔

ملائیشیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پروٹون X70 کی ڈلیوریز میں مشکلات دیکھنے میں آئیں۔ کمپنی نے آخر کار X70 کی مقامی پیداوار شروع کر دی ہے اور اب ڈلیوری کے مسائل حل ہو چکے ہیں۔ جس کے بعد ٹوسان اور سپورٹیج کی طرح اب ہم سڑکوں پر مزید X70 کے یونٹس بھی دیکھ سکیں گے۔

4- ہیوال جولین

جنوبی کوریائی اور ملائیشین کراس اوور SUVs کے بعد ہمارے پاس ہیوال جولین کا چینی آپشن بھی موجود ہے۔ یہ 1500 سی سی ٹربو انجن کے ساتھ ایک درآمد شدہ پریمیم کراس اوور ہے۔ یہ گاڑی نہ صرف دیکھنے میں دیگر گاڑیوں سے کہیں پرکشش ہے بلکہ اس میں بہت زیادہ فیچرز بھی دئیے گئے ہیں۔

فور ڈرائیو موڈز، 8.6 انچ کا ملٹی انفارمیشن ڈسپلے، 10.25 انچ کا انٹرٹینمنٹ یونٹ، اڈاپٹیو کروز کنٹرول، پیڈل شفٹرز، ڈوئل آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، پینورامک سن روف، 360° کیمرہ اور بہت سے سیفٹی فیچرز اس کار کو بہترین انتخاب بناتے ہیں۔

ہیوال جولین پاکستان میں CBU کے طور آتی ہے، یعنی یہ ایک امپورٹڈ کار ہے۔ اسی لیے اس کی قیمت سپورٹیج، ٹوسان وغیرہ سے زیادہ ہے۔ گاڑی کی قیمت 6020000 روپے (نئی سوِک 2022 سے بھی کم) ہے۔

5- DFSK گلوری 580 پرو

ہمارے پاس DFSK گلوری 580 پرو بھی ایک بہترین آپشن کے طور پر موجود ہے۔ یہ ایک 7 سیٹوں والی کراس اوور ہے۔ ہنڈا BR-V برعکس اس گاڑی میں نہ صرف طاقتور 1500 سی سی ٹربو انجن دیا گیا ہے بلکہ بیٹھنے کیلئے کافی کشادہ جگہ ہے۔ گلوری 580 پرو ایک بہترین SUV ہے جس میں بہت سے متاثر کن فیچرز دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جن میں فٹ ٹرنک ریلیز، 360° کیمرہ، ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر،آئی ٹاک وائس کمانڈ، کارنرنگ لائٹس، پینورامک سن روف وغیرہ شامل ہیں۔ گاڑی کی قیمت 5,040,000 روپے ہے، یعنی یہ ایک سستی کار ہے۔

6- پیجو 2008

اس سیگمنٹ میں آخری کار نئی لانچ ہونے والی بی سیگمنٹ کراس اوور پیجو 2008 ہے۔ یہ ایک پریمیم کراس اوور ہے لیکن سپورٹیج اور ٹوسان وغیرہ سے چھوٹی ہے۔ گاڑی میں 1200 سی سی ٹربو انجن دیا گیا ہے۔

پیجو2008 ایلور میں 8 انچ کی ٹچ سکرین، پریمیم TEP میٹریل سیٹس، پینورامک سن روف، آئس بلیو ایمبیئنٹ لائٹنگ، وائرلیس ٹرنک اوپنر اور بہت سے دیگر سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔

یہ گاڑی دو ہفتے قبل لانچ کی گئی ہے۔ یہ فرانسیسی بی سگمنٹ کراس اوور مارکیٹ میں بالکل نیا پروڈکٹ ہے۔ اگرچہ پیجو 2008 بھی ایک زیادہ قیمت والی کار ہے لیکن پھر بھی اس کی قیمت نئی ہنڈا سوِک 2022 سے کم ہے۔ گاڑی کا ٹاپ ویرینٹ پیجو 2008 ایلور کا ٹاپ ویرینٹ 5,850,000 روپے میں آتا ہے۔

اس کے علاوہ مزید کئی کراس اوورز ہیں جو سوِک 2022 سے سستی ہیں۔ جن میں کِیا سٹونک، ایم جی ZS، ہنڈا BR-V شامل ہیں لیکن ہم نے ان گاڑیوں پر توجہ مرکوز کی ہے جو 50 سے 62 لاکھ روپے کی قیمت کے دائرے میں ہیں کیونکہ سوک کے تینوں ویرینٹس کی قیمت اس دائرے میں آتی ہیں۔

ایک طرف، آپ کے پاس بالکل نئی 11 جنریشن ہنڈا سوِک ہے جس کے بارے میں آپ ابھی تک کچھ نہیں جانتے ہیں جبکہ دوسری طرف، آپ کے پاس آزمائی گئی کراس اوورز کی ایک وسیع رینج موجود ہے۔ آپ یا تو دیکھے اور فیچرز و خصوصیات جانے بغیر نئی سوِک 2022 خرید سکتے ہیں یا آپ اوپر دی گئی کراس اوور میں سے کوئی بھی گاڑی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

 

Exit mobile version