پروٹون X70 کی ڈیلیوریز شروع کر دی گئیں

گاڑیوں کی بڑھتی قیمتیں اور ڈیلیوریز میں تاخیر کے باعث ملکی انڈسٹری بدترین بحران کا شکار ہے۔ پروٹون پاکستان بھی ان کمپنیز میں شامل ہے جو عالمی وبا کورونا کی وجہ سے لگائی پابندیوں اور سٹیٹ بینک کی جانب سے لیٹر آف کریڈٹ نہ جاری کرنے کے باعث ڈیلیوریز میں تاخیر کا سامنا کر رہی ہے۔ لیکن کمپنی کی جانب سےصارفین کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پروٹون X70 کی ڈیلیوریز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے طلب کو پورا کرنے کے لیے گودام اور اسپیئر پارٹس کی سپلائی کی تنظیم نو کی ہے۔ یعنی کہ ہم جلد ہی مقامی سڑکوں پر کراس اوور SUV دیکھ سکیں گے۔

ڈیلرشپ کو ڈیلیور کیے جانے والی کراس اوور کی چند تصاویر یہ ہیں۔

یہ پروٹون کے صارفین کے لیے ایک بہت اچھی خبر ہے کیونکہ اس سے قبل کمپنی کو اس معاملے پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پروٹون تمام مسائل کو حل کرتے ہوئے صارفین کی شکایات کو ختم کرے گا۔

قیمت میں اضافہ

گزشتہ روز پروٹون کاروں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایک نوٹیفکیشن میں الحاج آٹوموٹیو نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا چڑھاؤ، عالمی سپلائی چین میں خلل اور فریٹ چارجز میں اتار چڑھاؤ شامل ہیں۔ مزید برآں، حکومت نے لیٹر آف کریڈٹ (LC) کھولنے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس سے CKD کٹس کی مطلوبہ مقدار کی درآمد کے چیلنجز میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستان میں پروٹون ایکس 70 کی قیمت

اور پاکستان میں پروٹون X70 کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

کیا آپ نے پروٹون X70 بُک کروائی ہے؟ اس خبر کے بارے میں آپ کیا سوچتے  ہیں؟ کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Exit mobile version