حال ہی میں لانچ ہونے والے ٹینک 500 کی خصوصی تصاویر
گزشتہ ماہ، سازگار انجینئرنگ نے چین سے گریٹ وال موٹرز (GWM) کے تعاون سے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی لائن اپ میں ایک اور اضافہ کیا۔ گاڑی کا نام ٹینک 500 ہے جو کہ ایک بہترین اور خوبصورت ایس یو وی ہے۔ کمپنی نے گاڑی کی قیمت 4.5 ملین روپے مقرر کی ہے۔
اس سے قبل ایک بلاگ میں ہم نے آپ کو اس ایس یو وی کے فیچرز، قیمت، ڈلیوری اور بکنگ سے متعلق مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ اس بلاگ میں ہم آپ کیلئے ٹینک کی خصوصی تصاویر لے کر آئے جن میں گاڑی کے انٹیرئیر اور ایکسٹیرئیر کو تفصیلی طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ایکسٹیرئیر
گاڑی کے فرنٹ، رئیر اور سائیڈ پروفائل پر ہوم ہیڈ لیمپس کے ساتھ ایل ای ڈی آٹو آف، فرنٹ اور رئیر فوگ لیمپ، ایل ای ڈی ہائی ماونٹڈ بریک لیمپ، ڈی آر ایل، روف ریک، الیکٹرک ٹریڈ پلیٹ، کروم پلیٹ ڈور ہینڈلز، فرنٹ ریڈار، چیسس گارڈ بورڈ، پینورامک سن روف جیسے بہت سے فیچرز نظر آتے ہیں۔