ہنڈا بائیک نے سوزوکی اور یاماہا کو پچھاڑ دیا

پاما رپورٹ میں بائکس کی سیلز سے متعلق بھی اعداد و شمار سامنے لائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہنڈا بائک کی سیل نے یاماہا اور سوزوکی بائکس کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اٹلس ہنڈا نے جولائی 2022 میں 80067 یونٹس فروخت کیے جبکہ اس ماہ سوزوکی نے 3512 جبکہ یاماہا نے 1216 یونٹس فروخت کیے۔

ماہانہ سیلز

جہاں ایک طرف ملک میں جاری معاشی بدحالی نے مقامی آٹو انڈسٹری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے وہیں بائک انڈسٹری پر بھی تھوڑا اثر پڑا ہے۔ یعنی، بائیک انڈسٹری میں ریکارڈ ہونے والی سیل معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

ہنڈا اٹلس نے جولائی میں 80,067 یونٹس فروخت کیے جبکہ جون 2022 میں یہ تعداد 110789 یونٹس تھی۔ (ماہ بہ ماہ کمی: (28%

دوسری جانب سوزوکی بائکس نے گزشتہ ماہ جولائی 2022 میں 3268 یونٹس جبکہ جون میں 3512 یونٹس فروخت کیے۔ )ماہ بہ ماہ نمو: (7%

اسی طرح یاماہا نے جولائی میں 1261 یونٹس فروخت کیے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1607 یونٹس تھے۔ (سالانہ کمی: (22%

ہںڈا بائک کی قیمتوں میں اضافہ

 

Exit mobile version