MG GT کی آفیشل لانچنگ میں ایک سال باقی۔۔۔

آج ہم اپنے قارئین کیلئے MG GT کا  “first look”ریوئیو لے کر آئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایم جی پاکستان MG 5 سیڈان کے ٹیسٹ یونٹ امپورٹ کر چکا ہے تاہم یہ گاڑی مستقبل قریب میں لانچ نہیں کی جائے گی۔ ایم جی پاکستان اس گاڑی کو ہنڈا سوِک، ٹویوٹا کرولا اور ہیونڈائی ایلانٹرا کے مقابلے میں اتارنے کی خواہش رکھتی ہے۔ یہ ایم جی کی پاکستان میں لانچ کی جانے والی پہلی سیڈان ہوگی۔

اس گاڑی میں انجن کی دو آپشنز دی گئی ہیں جن میں 1500 سی سی ٹربوچارجڈ اور 1500 سی سی نیچرلی ایسپائرڈ انجن شامل ہیں۔ ٹیسٹ یوںٹ میں نیچرلی ایسپائرڈ انجن دیا گیا ہے جس کے تین ویرینٹس (بیس، مِڈ، ٹاپ) دستیاب ہوں گے۔ اس ریوئیو میں MG GT کے مِڈ ویرینٹ کی بات کی جا رہی ہے۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کے فرنٹ کی بات کی جائے تو MG کے لوگو اور فرنٹ کیمرے کے ساتھ ڈارک گرے اور بلیک پیانو رنگ کی فرنٹ گرِل گاڑی اس کو سامنے سے سپورٹی شکل دیتی ہے۔ گاڑی کا لِپ کارب فائبر سے بنا ہوا ہے۔ مجموعی طور پر یہ گاڑی سامنے سے Maserati Quattroporte جیسی نظر آتی ہے جس میں DRLs کے ساتھ کافی سمارٹ LED ہیڈلائٹس دی گئی ہیں۔

سائیڈ پروفائل کو دیکھیں تو یہ ہنڈا سوِک سے ملتی جلتی ہے جبکہ یہاں آپ کو 16 انچ کے الائے ویلز نظر آئیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بیس ویرینٹ میں سٹیل ویلز دئیے گئے ہیں۔ اس گاڑی کی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس کی لمبائی 10 جنریشن ہنڈا سوِک سے زیادہ ہے۔

گاڑی کا پچھلا حصہ نہ صرف اگلے حصے کی نسبت زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہے بلکہ اس کی شکل مرسیڈیز سی کلاس W 205 سے بھی کافی حد تک ملتی ہے۔ ادھر Lava LED بیک لائٹس، ڈفیوزر بمپر اور بمپر ریفلکٹر بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ اسکے علاوہ یہاں پارکنگ سینسرز اور رئیر کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔ گاڑی میں کافی ٹرنک سپیس بھی موجود ہے۔

انٹیرئیر

چونکہ یہ ایک امپورٹڈ کار ہے اس لیے یہ لیفٹ ہینڈڈ کار ہے۔  اس گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا انٹیرئیر ایکسٹیرئیر سے کہیں بہتر ہے۔ گاڑی میں دیا گیا سپیڈو میٹر مکمل طور پر LED ہے جو آپ کو تمام ضروری معلومات مہیا کرتا ہے جس میں ٹائر پریش، فیول ایوریج اور ٹرِپ سے متعلقہ دیگر تفصیلات شامل ہیں۔ اس کے بعد ڈیش بورڈ کے وسط   میں LED ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ یونٹ آتا ہے جسے سکرین کے نیچے دئیے گئے بٹنز سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 360 کیمرہ کی آپشن بھی موجود ہے جسے کنٹرول سکرین کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ڈیش بورڈ پر سٹیل SS ٹائپ فِنِشنگ کے ساتھ ساتھ ہیگزاگون ڈیزائن نظر آتاب ہے جس سے گاڑی کے انٹیرئیر کی جدید شکل سامنے آتی ہے۔ گاڑی کی سیٹس، سنٹرل کونسول اور دروازوں پر بلیک لیدر کے ساتھ لال سلائی نظر آتی ہے جو کہ گاڑی کو سپورٹی شکل دیتی ہے۔ سٹیرنگ ڈیزائن بالکل MG HS جیسا ہی ہے۔ سیٹس کی بات کی جائے تو یہ کافی پر سکون ہیں اور پچھلی سیٹس پر کافی لیگ سپیس دی گئی ہے لیکن یہاں آپ کو آرم ریسٹ نہیں نظر آئے گا۔

اب چونکہ یہ مِڈ ویرینٹ ہے اس لیے یہاں مینوئل سیٹ ایڈجسٹمنٹ  دی گئی جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹاپ ویرینٹ میں الیکٹرک ایڈجسٹمنٹ آفر کی گئی ہے۔ اس یونٹ میں لین اسسٹ، لین ڈیپارٹ، پیڈل شفٹرز اور آٹو بریکنگ جیسے آپشنز نہیں دئیے گئے لیکن امید کی جاتی ہے کہ ٹاپ ویرینٹ میں یہ تمام آپشنز دئیے جائیں گے۔

MG GT کے بارے پہلا تاثر

MG GT کے بارے پہلا تاثر انتہائی مثبت ہے لیکن ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ ایم جی پاکستان اس گاڑی میں کون سے فیچرز اور خصوصیات آفر کرے گی۔

اہم اعلان

ایم جی پاکستان کیجانب سے ابھی تک گاڑی کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کمپنی نے اس کار کی بکنگ بھی نہیں کھولی گئی لہذا اس گاڑی کو بک کروانے کی پیشکش کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ اگر ہم گاڑی کی لانچ کے بارے میں بات کی جائے تو ہمارے خیال میں MG GT کی لانچنگ میں ایک سال کا عرصہ باقی ہے۔ لہذا صبر کریں اور گاڑی کا انتظار کریں۔ اس کے علاوہ ایم جی پاکستان اس گاڑی میں موجود فیچرز، خصوصیات اور قیمت کے بارے میں آپ کی رائے چاہتا ہے۔ آسان الفاظ میں یہ کہ کمپنی جاننا چاہتی ہے کہ آپ کس قسم کی MG GT چلانا چاہتے ہیں؟

نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

ویڈیو دیکھیں

 

Exit mobile version