نئی سوزوکی سوئفٹ کی ڈلیوری کا آغاز

نئی سوزوکی سوئفٹ کے مالکان کے لیے ہمارے پاس ایک بڑی خبر ہے۔ ہمارے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گاڑی کی ڈلیوری شروع ہو گئی ہے۔ لہذا، نئی سوئفٹ خریدنے والوں کیلئے اچھا وقت آ چکا ہےاور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی کو مبینہ طور پر جن مسائل کا سامنا تھا وہ حل ہو گئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہم آپ کو خاص طور پر نئی سوئفٹ کی ڈیلیوری کے بارے میں کیوں بتا رہے ہیں کیونکہ گاڑیوں کا ڈلیور کیا جانا ایک معمول کی بات ہے۔

نئی سوزوکی سوئفٹ کی ڈیلیوری میں مسائل

چند روز قبل شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پاک سوزوکی کے ایک عہدیدار نے ہمیں بتایا کہ کمپنی کو نئی سوئفٹ کی ڈیلیوری میں کچھ مسائل کا سامنا ہے۔ “جاپان سے اجازت کے کچھ مسائل ہیں، اور ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں،” ذرائع کے مطابق یہاں تک کہ ڈیلرز کو بھی اس ہیچ بیک کی ٹیسٹ ڈرائیو دینے کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دو ماہ قبل گاڑی کی لانچنگ سے لے کر اب تک ایک بھی یونٹ نہیں پہنچایا گیا تھا۔

ڈیلیوری سے قبل قیمت میں اضافہ

سوئفٹ مالکان کے لیے بری کی خبر یہ تھی کہ ڈیلیوری سے قبل ہی اس کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ لہذا، جن لوگوں نے جزوی ادائیگی پر کار بک کروائی ہے، انہیں اضافی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ نئے متعارف کرائے گئے سوئفٹ ویریئنٹس کی نظر ثانی شدہ قیمتیں یہ ہیں:

بہر حال، ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں ڈلیوری کا نظام آسانی سے چلے گا اور مالکان کو وقت پر گاڑی مل جائے گی۔

Exit mobile version