سندھ نے کیمرا ریڈایبل کار نمبر پلیٹیں لانچ کر دیں

سندھ میں کاروں کے مالکان کے لیے ایک زبردست خبر یہ ہے کہ صوبائی حکومت نے نئی کیمرا ریڈایبل رجسٹریشن نمبر پلیٹیں لانچ کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ سندھ شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ یہ نمبر پلیٹیں جدید سکیورٹی فیچرز سے لیس ہوں گی۔

سکیورٹی فیچرز:

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ نئی رجسٹریشن پلیٹیں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن (NRTC) کے تعاون سے بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ “وہ گاڑیوں کو ٹریک کرنا اور ڈیٹا حاصل کرنا زیادہ آسان بنائیں گی کیونکہ کیمرا انہیں ریڈ کر سکتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “سکیورٹی فیچرز میں لیزر سیریل نمبر identification ، integrated لیزر ماسک، ٹریکنگ چپ/ریڈیو فریکوئنسی identification (RFID) ٹیگ، سندھ حکومت کا مونوگرام، embedded گرافکس اور لیزر سیریل نمبر identification شامل ہیں۔”

پلیٹیں کب دستیاب ہوں گی:

ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ نئی پلیٹیں پہلے مرحلے میں نومبر 2020 سے صرف رجسٹرڈ کاروں کو جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ “دوسرے مرحلے میں پلیٹیں ٹرانسفر کیٹیگری میں آنے والی گاڑیوں کو جاری کی جائیں گی۔ پھر تیسرے مرحلے میں اگر عوام چاہیں تو انہیں خرید بھی سکیں گے۔”

آفیشل کے مطابق نمبر پلیٹیں retro-reflective ورک کے ساتھ بنائی جائیں گی تاکہ وہ رات میں بھی نظر آئیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اتھارٹیز کو حکم دیا ہے کہ وہ نئی پلیٹوں کی قیمت کم رکھیں تاکہ صارفین انہیں آسانی سے خرید سکیں۔ پرائیوٹ کاروں کے لیے نمبر پلیٹوں کی بیس سفید رنگ کی ہوگی جبکہ گورنمنٹ کی گاڑیاں ہرے رنگ کی ہوں گی۔

نئی نمبر پلیٹ میں سندھ کا ثقافتی ڈیزائن اجرک شامل ہے تاکہ یہ زیادہ نمایاں اور انوکھی لگے۔

پنجاب میں نئی نمبر پلیٹیں:

اس سے پہلے پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنانے کے لیے ایسی ہی نمبر پلیٹیں لانچ کی تھیں۔ پنجاب حکومت بھی NRTC کی پارٹنرشپ سے ایسی ہی نمبر پلیٹیں تیار کر رہی ہے۔ پنجاب کے آفیشلز کے مطابق پلیٹوں کی قیمت وہی رہے گی اور اس کے لیے لاہور میں کوٹ لکھپت کے مقام پر ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ لگایا جائے گا۔

مزید ویوز، نیوز اور آٹوموبائل اپڈیٹس کے لیے پاک ویلز بلاگز پر آتے رہیں۔

 

Recommended For You: Action Against ‘Improper Number Plates’ In Lahore

Exit mobile version