سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں 7 لاکھ روپے کمی کر دی گئی
پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو مارکیٹ میں اب ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کر رہا ہے۔ کِیا اور پیجو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سوزوکی پاکستان نے اب اپنی مقبول ہیچ بیک، سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ موجودہ مارکیٹ کے حالات کی روشنی میں وہ سوزوکی سوئفٹ کے لیے پروموشنل ریٹیل سیلز پرائسز متعارف کروا رہے ہیں جو کہ 1 مئی 2024 سے لاگو ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام کے بعد دیگر کار کمپنیز بھی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گی۔
سوزوکی سوئفٹ کی نئی قیمت
- پہلے ویرینٹ سوئفٹ GL MT کی قیمت روپے 4421000 تھی جو اب کم ہو کر 4336000 روپے ہو چکی ہے، یعنی گاڑی کی قیمت میں 85000 روپے کمی کی گئی ہے۔
- اسی طرح GL CVT کی پرانی قیمت 4719000روپے جو اب کم ہو کر 4560000 روپے ہو چکی ہے، یعنی کہ گاڑی کی قیمت میں 159000 روپے کمی کی گئی ہے۔
- ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ GLX CVT کی قیمت میں 710000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5429000 روپے سے کم ہو کر 4719000 روپے ہو چکی ہے۔

شرائط و ضوابط
- نظرثانی شدہ قیمتوں میں ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس شامل ہیں جبکہ ایڈوانس انکم ٹیکس کو خارج کر دیا گیا ہے۔
- قیمتیں عارضی ہیں اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیل کی جا سکتی ہیں۔
- ڈیلیوری کے وقت لاگو قیمتیں اور کوئی بھی سرکاری ٹیکس اور لیویز صارفین ادا کریں گے۔
قیمت میں کمی کا رجحان
اس ہفتے کے شروع میں کِیا لکی موٹرز اور پیجو پاکستان نے اپنی کاروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا، خاص طور پر سٹونک کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے کمی کی Kia نے روپے کا اعلان کیا۔ سٹونک کی قیمت میں کمی نے سب کو حیران کر دیا کیونکہ قیمت میں کمی کے بعد یہ ہنڈا سٹی اور یہاں تک کہ سوزوکی سوئفٹ (ٹاپ ویرینٹ) سے بھی زیادہ سستی ہو گیا۔ کِیا کی طرف سے مقامی مارکیٹ میں توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ ایک اچھا اقدام تھا اور اطلاعات کے مطابق اسے صارفین کی جانب سے بہت مثبت جواب ملا ہے کیونکہ سٹونک میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔