سوزوکی پاکستان بھی پیچھے نہ رہا، قیمتوں میں اضافے کا اعلان

لوکل مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کے ٹریںڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک سوزوکی بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کل 11 نومبر 2021 سے ہوگا۔

سوزوکی آلٹو کی نئی قیمتیں

آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 161000 کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1113000 روپے سے بڑھ کر 1274000 روپے ہو چکی ہے۔ اسی طرح آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 1335000 روپے سے بڑھ کر 1508000 روپے ہو چکا ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 173000 روپے کا اضافیہ کیا گیا ہے۔

ٹاپ ویرینٹ آلٹو VXL/AGS کی قیمت میں 183000 کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 1704000 روپے ہو گئی جبکہ پرانی قیمت 1521000 روپے تھی۔

سوزوکی کلٹس کی نئی قیمتیں

سوزوکی کلٹس AGS کی نئی قیمت 2272000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 1975000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 297000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح کلٹس VXL  کی قیمت میں 275000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1830000 روپے سے بڑھ کر 2105000 روپے ہو گئی ہے۔

کلٹس کے تیسرے ویرینٹ VXR کی قیمت 1655000 روپے سے بڑھ کر 1904000 روپے ہو گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 249000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ویگن آر کی نئی قیمتیں

ویگن آر کے پہلے ویرینٹ ویگن آر AGS کی قیمت میں 264000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑٰی کی قیمت 1760000 روپے سے بڑھ کر 2024000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دوسرے ویرینٹ ویگن آر VXL کی قیمت میں 242000 روپے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 1610000 روپے سے بڑھ کر 1852000 روپے ہو گئی ہے۔

ویگن آر کے تیسرے ویرینٹ ویگن آر VXR کی نئی قیمت 1760000 روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 1530000 روپے ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 230000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوزوکی بولان کی نئی قیمتیں

بولان VX کی قیمت میں 100000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1049000 روپے سے بڑھ کر 1149000 روپے ہو گئی ہے اسی طرح بولان کارگو کی قیمت 101000 روپے کے اضافے کے بعد 1064000 روپے سے بڑھ کر 1165000 روپے ہو گئی ہے۔

سوزوکی راوی کی نئی قیمتیں

سوزوکی راوی کی قیمتوں میں 97000 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1020000 روپے سے بڑھ کر 1117000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دوسرے ویرینٹ ڈیک کے بغیر سوزوکی راوی کی نئی قیمت 1042000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 945000 روپے تھی، یعنی اس گاڑی کی قیمت میں 97000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

APV، جِمی اور وِٹارا کی قیمتوں میں اضافہ

سوزوکی APV کی  قیمت میں 100000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4575000 روپے سے بڑھ کر 4675000 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ سوزوکی جِمی کی قیمت میں بھی 100000 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 4590000 ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 4490000 روپے تھی۔

سوزوکی وِٹارا GLS کی قیمت میں بھی 100000 روپے کے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 6500000 روپے سے بڑھ کر 6600000 روپے ہو گئی ہے۔

Exit mobile version