ٹویوٹا یارِس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس – ماہر کی نظر سے

ایک مرتبہ پھر خوش آمدید، آج ہم آپ کے لیے کومپیکٹ سیڈان ٹویوٹا یارس کا ماہر کی نظر سے ریویو لے کر آئے ہیں۔ ٹویوٹا نے یہ گاڑی مارچ 2020 میں لانچ کی تھی اور یہ بہت کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ چند مہینوں سے اس نے ہونڈا سٹی اور سوِک کی مشترکہ فروخت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اس گاڑی کی مقبولیت کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ کومپیکٹ سیڈانز دراصل سڑکوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کی وجہ سے بنائی جا رہی ہیں کیونکہ یہ گاڑیاں رش والے مقامات کے لیے بہترین ہیں۔

ٹویوٹا نے اس کے چھ ویرینٹس جاری کیے ہیں، جن کی قیمت 25 لاکھ روپے سے 30 لاکھ روپے ہے۔ اس گاڑی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔ ہم ٹاپ آف دی لائن یارِس 1.5L ATIV X CVT ویرینٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فرنٹ:

فرنٹ گرِل ثابت کرتی ہے کہ یہ گاڑی ٹویوٹا کی ہے کیونکہ اس میں سفید اور کالے رنگ کا ملاپ نظر آتا ہے۔ بڑے سائز کی ہیڈ لائٹس اس گاڑی کے فرنٹ کا نمایاں فیچر ہیں۔ آپ کو DRLs اور بمپر میں فوگ لیمپس بھی ملین گے، جو فرنٹ کی شکل و صورت کو بھرپور بناتے ہیں۔ اگر سائیڈ پر آئیں تو آپ جو پہلی چیز دیکھیں گے وہ 15 انچ کے الائے ویلز، سائیڈ ویو مررز انڈی کیٹرز کے ساتھ، کروم ہینڈل اسمارٹ انٹری کے ساتھ جو صرف ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہی میں دستیاب ہے۔ ٹویوٹا یارِس کی سائیڈ پروفائل ذرا اٹھی ہوئی لگتی ہے اور یہ اس لیے کیونکہ اس میں سائیڈ اسکرٹس اور مڈ فلیپس نہیں ہیں۔

فرنٹ کی طرح بیک لائٹس بھی LED بارز کی وجہ سے بہت نمایاں ہیں۔ اس میں ایک کروم گارنش اور بہت سے مونوگرامز ہیں۔

ڈگی کی گنجائش:

حالانکہ یہ ایک کومپیکٹ سیڈان ہے، لیکن اس کی ڈِگی میں گنجائش ٹویوٹا XLi اور GLi جتنی ہے۔ اس کی وجہ اس کا لوئر پِلر ہے۔ یہ پلر سامان کو ڈالنا اور نکالنا آسان بناتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اسپیئر ٹائر بھی ہے۔

داخل ہونا/نکلنا (پچھلی سیٹوں سے):

ایک اوسط قد کے شخص کا پچھلی سیٹوں پر داخل ہونا اور وہاں سے نکلنا بہت ہموار ہے، البتہ یہ 6 فٹ قد رکھنے والے لوگوں کے لیے مسئلہ ہو سکتا ہے۔ البتہ لیگ اسپیس پچھلی سیٹوں پر کافی ہے۔ پچھلی سیٹوں پر بیٹھنے کی گنجائش زیادہ تو ہے لیکن صرف دو افراد کے لیے کیونکہ یہ ایک کومپیکٹ سیڈان ہے۔ ایک بچہ درمیان میں بیٹھ سکتا ہے، لیکن کسی بڑے کے لیے بیٹھنا کافی مشکل ہوگا۔

انٹیریئر:

گو کہ گاڑی کومپیکٹ ہے لیکن اپنے بیج رنگ کے انٹیریئر کی وجہ سے کشادہ لگتی ہے۔ اگلی سیٹوں پر بیٹھنا اور نکلنا سب کے لیے بہت آرام دہ ہے۔ اگلی سیٹیں کافی آرام دہ ہیں، آپ انہیں horizontally ایڈجسٹ کر سکتے ہیں لیکن ان کی اونچائی نہیں بدل سکتے۔

ڈیش بورڈ اور دروازے دو رنگوں کے کلر کمبی نیشن میں ہیں، جو گاڑی کو پریمیئم لک دیتا ہے۔ اسٹیئرنگ آلٹس جیسا ہی ہے۔ MID ڈسپلے آپ کو تمام ضروری معلومات دیتا ہے جس میں فیول ایوریج، اسپیڈ، ٹمپریچر اور فاصلہ شامل ہیں۔ یہ آپ کو فیول رینکنگ بھی دیتا ہے جو آپ کو مختلف رفتار پر فیول ایوریج کی معلومات فراہم کرتا ہے۔

سینٹرل کونسول، AC یونٹ اور ڈور پینلز میں پیانو بلیک رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ البتہ یہ نئی گاڑی میں تو اچھا لگتا ہے لیکن استعمال کے ساتھ ساتھ اسے صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔ سینٹرل کونسول میں دو کپ ہولڈرز اور 12V چارجنگ پورٹ ہے۔ آرم ریسٹ نسبتاً چھوٹا ہے اور صرف ایک شخص ہی اس پر اپنی کہنی ٹکا سکتا ہے۔ ایک چیز جو واضح محسوس ہوتی ہے وہ ڈور پینل میں لاک اَن لاک بٹن میں ambient لائٹ کی عدم موجودگی ہے۔

‏AC:

سنگل زون ڈجیٹل کلائمٹ کنٹرول AC کی کارکردگی کافی اچھی ہے۔ اور یہ پاکستان کی گرمی میں بخوبی کام کرتا ہے۔

ڈرائیونگ تجربہ:

یہ ویرنٹ 1496cc کا انجن رکھتا ہے جو 106bhp اور 140Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ آپ اسٹیئرنگ کی ہائیٹ بھی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ گاڑی بہترین پاور رکھتی ہے جس کا مطلب ہے نہ ہی یہ حد سے زیادہ محسوس ہوتی ہے اور نہ ہی انڈر پاورڈ۔ اگر اہم فیول ایوریج کی بات کریں تو شہر کے اندر یہ 12.5 سے 13 کلومیٹرز فی لیٹر دیتی ہے جبکہ ہائی وے پر یہ 14.5 سے 15 کلومیٹرز فی لیٹر ہے۔ البتہ یہ ایوریج بغیر AC کے ہے، اور یہ AC کے ساتھ کم ہو جاتا ہے۔

یہ گاڑی 7-اسپیڈ CVT ہے اور آپ اسے ٹپ ٹرونک میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں۔ اس میں تین ڈرائیونگ موڈز ہیں یعنی اسٹینڈرڈ، ایکو اور اسپورٹس، جنہیں آپ ایک بٹن دبا کر تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ٹویوٹا یارِس میں آرام کی بات کریں تو یہ شہر کے اندر اور ہائی وے پر ڈرائیو کرنے میں بہت ہموار گاڑی ہے۔ اس کے علاوہ روڈ گرپ کے ساتھ ساتھ اس کی ہینڈلنگ شاندار ہے۔

انجن کی آواز توقعات سے تھوڑی سی زیادہ ہے، جو اس گاڑی کی ایک خامی ہے۔

انفوٹینمنٹ یونٹ:

یہ گاڑی 7 انچ کا انفوٹینمنٹ یونٹ رکھتی ہے بلوٹوتھ، AUX اور فون کنیکٹیوٹی کے ساتھ۔ البتہ اس یونٹ کی شکل و صورت ایک جنریشن پرانی لگتی ہے۔

سیفٹی:

اس گاڑی کے تمام ویرینٹس ڈوئل ایئربیگز، ABS + EBD، ٹریکشن کنٹرول، بریک اسسٹ اور ہل اسٹارٹ اسسٹ رکھتے ہیں۔ یہ فیچرز اس گاڑی کو بہت محفوظ اور صارف دوست بناتے ہیں۔

‏0-100:

یہ گاڑی 11.14 سیکنڈز میں 0 سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لیتی ہے۔

بریک اور گراؤنڈ کلیئرنس:

ٹیسٹ کے بعد ہم نے پایا کہ اس کے بریکس بہترین کام کرتے ہیں۔ جبکہ یہ زبردست گراؤنڈ کلیئرنس رکھتی ہے، بلکہ یہ ایک کومپیکٹ SUV جتنی گراؤنڈ کلیئرنس ہے۔

وڈیو دیکھیں:

Exit mobile version