لاہور سے چین کا سفر کریں صرف 13,000 روپے میں
حکومت 3 نومبر 2018ء سے لاہور، پاکستان سے تاشقورغان، چین کے لیے خصوصی بس سروس شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے لیے نارتھ-ساؤتھ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پرائیوٹ لمیٹڈ تمام آپریشنز چلائے گی اور پاکستان میں ایک منظور شدہ آپریٹر ہے۔ PakWheels.com سے گفتگو کرتے ہوئے اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ یہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مدنظر رکھ کر اٹھایا گیا قدم ہے۔
30 گھنٹہ طویل اس سفر کا آغاز لاہور اور اختتام تاشقورغان پر ہوگا۔ بکنگ کا آغاز پہلے سے ہو چکا ہے، جس کا یکطرفہ ٹکٹ 13,000 روپے فی مسافر ہوگا جبکہ ریٹرن ٹکٹ 23,000 روپے کا ہوگا۔
بس سروس کے ذریعے سفر کے لیے درکار دستاویزات یہ ہیں:
پاسپورٹ
ویزا
قومی شناختی کارڈ
چین سے اصل دعوت نامہ
ٹکٹ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہفتے میں 4 مرتبہ یہ بس روانہ ہو گی اور کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے ایک ہفتہ قبل نشست بُک کروانا ضروری ہے۔ مزید براں، اگر کوئی شخص 20 کلوگرام سے زیادہ وزن لے جاتا ہے تو اسے اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔
مزید خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔