پاکستان میں 2018ء کی پہلی ششماہی میں جاری ہونے والی گاڑیاں

گزشتہ کئی سال سے پاکستانی عوام گاڑیاں بنانے والے مقامی و غیر ملکی اداروں کی جانب سے نئی گاڑیاں پیش کرنے کے منتظر تھے اور بالآخر 2018ء میں انہوں نے اپنی گاڑیاں پیش کردیں۔ ہم نے ان گاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے جو 2018ء کی پہلی ششماہی میں جنوری سے جون تک ملک میں جاری کی جاچکی ہیں۔

کِیا گرینڈ کارنیول

گاڑیاں بنانے والا جنوبی کوریائی ادارہ کِیا ایک مرتبہ پھر پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوچکا ہے اور کِیا-لکی موٹرز کی چھتری تلے گاڑیاں جاری کرنے کے لیے یونس برادرز کے تعاون کرچکا ہے۔ ادارہ اب تک صارفین کی توجہ مبذول کروانے کے لیے کِیا گرینڈ کارنیول جاری کرچکا ہے۔

یہ گاڑی 3.3 لیٹر انجن سے لیس ہے جس میں 6-اسپیڈ آٹو ٹرانسمیشن ہے جو 6,400 rpm پر 270 ہارس پاور اور 5,200 پر 318 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ گرینڈ کارنیول اسٹینڈرڈ ورژن کے لیے 3,999,000 روپے اور ایکس (ہائی اسپیک) ورژن کے لیے 4,799,000 روپے کی ابتدائی قیمت کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔

کِیا فرنٹیئر (k2700)

پاکستان میں فرنٹیئر دو ویریئنٹس کے ساتھ جاری کی گئی ہے۔ ایک فرنٹیئر (اسٹینڈرڈ) اور دوسری فرنٹیئر XL۔ 2.7 لیٹر ڈیزل انجن لوڈر 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتا ہے۔ انجن 4,000 rpm پر 80 HP اور 2,400 rpm پر 165 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اسٹینڈرڈ ورژن کی قیمت 1,999,000 اور ایکس ایل ویریئنٹ کی قیمت 2,049,000 ہے۔

DFSK گلوری 580

ریگل موٹرز کو حکومت کی جانب سے گرین فیلڈ سرمایہ کاری کا درجہ دیا گیا۔ ادارے نے ملک میں گاڑیاں بنانے کے لیے اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ تیار کیا۔ سات نشستوں کی فرنٹ ویل ڈرائیو گلوری 580 ایس یو وی 1.5 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن سے لیس ہے جو CVT ٹرانسمیشن سے منسلک ہے جو 147.4 hp اور 220 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

گاڑی کی قیمت 32,50,000 ہے۔

ٹویوٹا فورچیونر

گزشتہ ایک سال سے بالکل نئی ڈیزل فورچیونر کی خبریں سوشل سائٹس پر گردش میں تھیں۔ اور بالآخر IMC ٹویوٹا نے اس سال یہ SUV جاری کردی۔ نئی فورچیونر 1GD-FTV (ہائی) 2.8 لیٹر ڈیزل انجن کی حامل ہے جو 3400 rpm پر 174 ہارس پاور (130 کلو واٹ) اور 1600-2400 rpm پر 450 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ نئی گاڑی کی قیمت 5.89 ملین روپے ہے (ایکس-فیکٹری)۔

ٹویوٹا ریوو

ٹویوٹا انڈس نے ٹویوٹا ریوو کو نئے ڈیزل انجن اور نئی خصوصیات کے ساتھ دوبارہ لانچ کیا۔ نیا انجن 2755cc انلائن-4 کامن-ریل ڈیزل انجن ہے۔ انجن ٹویوٹا کی نئی GD ڈیزل انجن سیریز سے تعلق رکھتا ہے۔ نیا 2.8L انجن ٹربوچارجڈ یونٹ ہے اور انٹرکولر کے ساتھ آتا ہے جو تقریباً 3400RPM پر 175 BHP (130kW) اور 1600-2400 RPM پر 450Nm کا زیادہ سے زیادہ ٹارک پیدا کرتا ہے۔

بہترین 2.8L ریوو کی قیمت 4,649,000 (ایکس-فیکٹری) ہے۔

دیوان-ڈائیہان شہ زور

دیوان-ڈائیہان موٹرز نے مارچ 2018ء کے اختتام پر مقامی مارکیٹ میں مکمل نئی ڈائیہان شہ زور متعارف کروائی۔ گاڑی 2600cc ڈیزل انجن سے لیس ہے جو 4000rpm پر 79 ہارس پاور اور 2200rpm پر 166.7Nm پیدا کرتا ہے۔ انجن 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے۔

ڈائیہان شہ زور کی قیمت 1,849,000 روپے ہے۔

جنبی منی وینز

چینی گاڑیاں بنانے والے نے مقامی شراکت دار زینتھ آٹوموٹر (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں 5 منی وینز جاری کیں۔ ادارے کی جانب سے فروخت کی جانے والی یہ تمام گاڑیاں CBUs ہیں۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کردہ گاڑیاں یہ ہیں:

جنبی X30

جنبی X30 (ڈیلکس)

جنبی X30L

جنبی H1

جنبی H2

قابل ذکر

سوزوکی ویگن آر VXL

سوزوکی ویگن آر VXL پاک سوزوکی کی جانب سے 2018ء میں کچھ اپڈیٹس کے ساتھ پیش کی گئی۔ ادارے نے ان تبدیلیوں کو “ویگن آر معمولی تبدیلیاں” قرار دیا۔ اپڈیٹس کچھ یوں ہیں:

الائے ویلز

گاڑی کے پچھلے ہیچ میں کروم گارنش

گاڑی کی قیمت 1,194,000 ہے۔

یاماہا YBR 125 اور 125G


یاماہا پاکستان نے YBR 125 اور 125G کے 2018ء ماڈلز جاری کیے۔ YBR 125 اور 12G سنگل-سلینڈر اوورہیڈ کیم ایئر-کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے جو 5-اسپیڈ گیئربکس رکھتا ہے۔ نئی 2018ء یاماہا YBR 125G کی قیمت 137,500 روپے ہے جبکہ YBR 125 کی قیمت 130,500 روپے ہے۔

یہ 2018ء کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں جاری ہونے والی گاڑیاں تھیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں کئی نئی گاڑیوں کا اجراء متوقع ہے جیسا کہ یونائیٹڈ براوو، کِیا اسپورٹیج، ماسٹر موٹرز کی CX70 T، JAC T6، سانگ یونگ ٹیوولی، ڈاٹسن گو، اسوزو ڈی-میکس وغیرہ۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اس بارے میں اپنی رائے نیچے تبصروں میں دیجیے۔

Exit mobile version