ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے رہے ہیں؟ یہ جاننا ضروری ہے!

گزشتہ چند مضامین میں ہم نے ذکر کیا تھا کہ بین الاقوامی یا مستقل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دیتے ہوئے کون سی دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے کیسے درخواست دی جا سکتی ہے۔ اسی طرح لائسنس حاصل کرنے کے عمل سے بھی آگاہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے، اس مرتبہ اس مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے درخواست کیسے دی جا سکتی ہے؟ یعنی کون سی دستاویزات کی ضرورت ہوگی وغیرہ۔

اس موضوع پر قلم آزمائی سے پہلے تذکرہ ضروری ہے کہ یہاں جو طریقہ کار پیش کیا جائے گا وہ صوبہ پنجاب کے لیے ہے اور دیگر صوبوں میں یہ طریقہ مختلف ہو سکتا ہے۔ اور اب آتے ہیں موضوع کی طرف، ضرورت ہے صرف DLIMS کی ویب سائٹ پر جانے اور ڈاؤنلوڈ سیکشن سے ڈپلیکیٹ لائسنس فارم ڈاؤنلوڈ کی۔ یہ فورم دونوں مقاصد کے لیے ہے – اگر آپ کا لائسنس پھٹ گیا ہے اور آپ نیا چاہتے ہیں یا پھر آپ کا لائسنس گم ہو گیا ہے۔

DLIMS ایک آن لائن لائسنس تصدیق اور ٹریکنگ سسٹم ہے جسے حکومت پنجاب نے متعارف کروایا اور یہ صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں دستیاب ہے۔

ذیل میں ان دستاویزات کی فہرست ہے جو ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے درخواست دیتے ہوئے فارم کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہیں:

گاڑیوں کے مطابق فیس:

ابھی تک کے لیے صرف اتنا ہی، مزید خبروں کے لیے دیکھتے رہیے پاک ویلز ڈاٹ کام۔

Pakwheels Online License Verification – DLIMS

Exit mobile version