راولپنڈی کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے 4.377 ارب روپے سے زیادہ جمع کرلیے

راولپنڈی کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ مختلف شعبہ جات سے ٹیکسز جمع کر چکا ہے، جس میں آٹو موبائل سیکٹر بھی شامل ہے اور گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں محصول کی صورت میں 4.377 ارب روپے سے زیادہ جمع کیے۔

حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن کے لیے گزشتہ مالی سال میں 4.185 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا، جبکہ شعبے نے مقررہ ہدف سے زیادہ محصول حاصل کیا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپپارٹمنٹ نے گزشتہ تین ماہ میں 24,899 موٹر سائیکلیں، 1376 گاڑیاں، 367 ڈیزل گاڑیاں وغیرہ رجسٹر کیں۔ رجسٹر کی گئی گاڑیوں کی کل تعداد تقریباً 29,069 ہے۔

ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اپنا ہدف حاصل کرنے کے علاوہ دوسری جانب پنجاب ایکسائز ڈپارٹمنٹ صوبے میں فینسی نمبر پلیٹس جاری کرے گا۔ اس کی بدولت لوگ اپنی مرضی کی نمبر پلیٹس حاصل کر سکیں گے۔ اس طرح شہری اپنی نمبر پلیٹوں اپنا نام بھی ظاہر کر پائیں گے۔

فینسی نمبر پلیٹوں کا تصور برطانیہ اور امریکا میں خوب زور پکڑ رہا ہے۔ ان ممالک کی حکومتیں ایسی نمبر پلیٹیں شہریوں کو بولی کے ذریعے فروخت کرتی ہیں تاکہ آمدنی حاصل کی جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت بھی ایسا ہی کرنے کا سوچ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے بلاگ پر آتے رہیے۔

Exit mobile version