رمضان میں یہ ڈرائیونگ ٹپس اپنائیں
PakWheels.com پر ہم ڈرائیونگ سیفٹی اور ڈرائیونگ قوانین کی پیروی پر متعدد بلاگز لکھ چکے ہیں۔ اس بلاگ میں ہم چند ٹپس پیش کریں گے، رمضان میں سڑک پر محفوظ ڈرائیو کے لیے ہر شخص کو انہیں اختیار کرنا چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف آپ بلکہ سڑک پر موجود دوسرے افراد کو بھی محفوظ رکھیں گی۔ رمضان کا مقدس مہینہ دنیا بھر میں شروع ہو چکا ہے اور یہ مہینہ معاف کرنے کا اور صبر کا درس دیتا ہے۔ روزے کے دوران ہمارے ڈرائیورز کو یہ کرنے کی ضرورت ہے:
1۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ رمضان میں صبر کے ساتھ ڈرائیونگ کرنی ہے، کیونکہ تحقیق کے مطابق روزہ انسان کی قوت ادراک کو متاثر کرتا ہے، اس لیے رمضان میں جلد بازی سے پرہيز کریں اور صبر کے ساتھ ڈرائیو کریں کیونکہ یہی وہ سادہ سی تجویز ہے جو آپ کو مدد دے گی کہ آپ سڑک پر موجود ديگر ڈرائیورز کے لیے کوئی مسئلہ کھڑا نہ کریں۔
2۔ رمضان میں نیند کی کمی انسان کی توجہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت میں کمی کا سبب بنتی ہے، جس کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ آپ کچھ دیر کے لیے اپنی گاڑی پر کنٹرول کھو دیں اور خطرے میں پڑ جائیں۔ اس لیے ہمیشہ یاد رکھیں کہ جب بھی توجہ میں کمی کا احساس ہو یا آنکھیں بوجھل ہو جائیں تو سڑک کنارے ہلکی سی نیند لے لیں۔
3۔ رمضان میں گاڑی چلانے سے پہلے اچھی طرح نیند دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے، یہ ان افراد کے لیے بہت اہم تجویز ہے جو کیب ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں۔ باقاعدہ اور مناسب نیند لیں۔
4۔ کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے دوسرے ڈرائیورز کو راستہ دیں۔
5۔ تیز رفتاری سے گریز کریں کیونکہ تھکاوٹ اور نیند کی وجہ سے آپ کسی مسئلے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔
6۔ رش کے اوقات میں جلد بازی میں ڈرائیونگ سے گریز کریں بلکہ دفاعی انداز میں ڈرائیو کریں۔ اور اگر آپ کو پتہ چل جائے کہ راستے میں ٹریفک دھیما ہے یا پھنسا ہوا ہے تو دوسرا راستہ اختیار کریں۔ یہ آپ کا وقت اور توانائی دونوں بچائے گا، اور آپ کو تیزی بھی اختیار نہیں کرنا پڑے گی۔
7۔ کئی مرتبہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ خراب ہو جانے والی گاڑیاں زیادہ گرم ہو جانے کی وجہ سے سڑک کے عین درمیان میں کھڑی ہوتی ہیں، اس لیے یاد رکھیں کہ ہر وقت اپنے پاس پانی کی بوتل ضرور رکھیں۔
8۔ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور ڈرائیونگ کے دوران تمام اشارات کی پیروی کریں۔
9۔ اگر آپ اچھا محسوس نہیں کر رہے، تو اپنی گاڑی چلانے کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔
10۔ محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے کے لیے پورے رمضان اور روز بروز سرگرمی کی منصوبہ بندی کریں۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ افطار کے اوقات میں گھر یا منزل تک پہنچنے کے لیے لوگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حادثات کا سبب بنتی ہے۔ اس لیے یاد رکھیں کہ اپنے دن کی منصوبہ بندی اسی حساب سے کریں جو آپ کو دن بھر مدد دے۔
11۔ اپنی گاڑی دوسری گاڑیوں کے بہت قریب نہ لے جائیں اور مناسب فاصلہ رکھیں۔
12۔ موٹر سائیکل چلانے والوں کو اضافی احتیاط کی ضرورت ہے، ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ پہنیں اور سڑک پر زیادہ تیز رفتاری کا مظاہرہ نہ کریں۔
ہماری طرف سے اتنا ہی، اگر آپ سمجھتے ہيں کہ کوئی بات رہ گئی ہے تو نیچے تبصروں میں ضرور بیان کیجیے۔