گندھارا نے مقامی سطح پر JAC X200 کی تیاری شروع کر دی
آٹو پالیسی 2016-21ء کے تحت براؤن فیلڈ اسٹیٹس ملنے کے بعد گندھارا نسان ملک میں نئی گاڑیاں متعارف کروانے کے لیے پر تول رہا ہے اور ساتھ ہی اس عمل میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے۔ ادارے نے اپنے چینی شراکت دار JAC موٹرز کے تعاون سے JAC X200 کی مقامی سطح پر اسمبلنگ شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ X200 کو مقامی سطح پر اسمبل کرنے کی پہلی تقریب اپریل 2018ء میں گندھارا نسان ٹرک پلانٹ، پورٹ قاسم، کراچی میں ہوئی تھی۔
یہ ٹرک 2771cc ڈیزل انجن سے لیس ہے جو 3600 rpm پر 76hp اور 2000-2200 rpm پر 174 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ مزید برآں، ٹرک کی پیمائش 4840 mm، 1750 mm اور 2040 mm (لمبائی x چوڑائی x اونچائی) اور ویل بیس 2470 mm کی ہے۔
JAC X200 9.2 فٹ ڈیک لمبائی اور 1150 کلوگرام کی پے لوڈ گنجائش رکھتا ہے۔ گاڑی کی قیمت 16 لاکھ روپے ہے۔
گندھارا نے گزشتہ چھ ماہ میں 600 JAC X200 ماڈلز درآمد کیے ہیں؛ البتہ اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے ادارے نے مقامی سطح پر اسمبلنگ شروع کردی ہے۔ اس کا ہدف صارفین کو فوری طور پر اچھی پروڈکٹ فراہم کرنا ہے۔ اس وقت گندھارا نسان کا پلانٹ سالانہ صرف 5,000 یونٹس فراہم کر سکتا ہے۔ادارہ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے نئے JAC ماڈلز متعارف کروانے کا عہد رکھتا ہے۔
آگے بڑھتے ہوئے ادارے نے حال ہی میں اپنا خالص منافع بھی پیش کیا، اس کے مطابق گندھارا کا خالص منافع 82.19 فیصد تک بڑھا۔
اب تک کے لیے صرف اتنا ہی تبصروں کے حصے میں اپنے خیالات ضرور پیش کریں۔
