گندھارا نسان 2020ء کی دوسری ششماہی میں ڈاٹسن گو پیش کرے گا

گندھارا نسان 2020ءکی دوسری ششماہی میں تین ڈاٹسن ماڈلز پیش کرے گا، ایک مقامی میڈیا ادارے نے بتایا۔ گزشتہ سال گندھارا نسان نے مقامی مارکیٹ میں اپنے صارفین کے لیے رینو (رینالٹ) ٹرکوں کی  مکمل رینج پیش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی جولائی 2020ء سے 1200cc ڈاٹسن کراس اسمبل کرے گی جبکہ 1200cc کی ڈاٹسن گو اور گو+ 2020ء کے اواخر میں پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گندھارا پہلے ہی اپنے آٹوموٹو پارٹنر گندھارا نسان لمیٹڈ کے ساتھ ڈاٹسن ماڈلز کی مقامی پیداوار کے لیے مینوفیکچرنگ اور لائسنسنگ کے معاہدے پر دستخط کر چکا ہے۔

کمپنی 20 سے زیادہ وینڈرز کا بھی انتخاب کر چکی ہے جو اس کی گاڑیوں کے لیے پرزے بنائیں گے۔ PakWheels.com کی ایک پچھلی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 7 فروری 2019ء کو پرزے سپلائی کرنے والوں کے لیے ایک تقریب منعقد کی جہاں اس نے مقامی پارٹس سپلائرز کی اسکِل شیئرنگ اور ٹریننگ کے لیے منصوبہ پیش کیا۔ مزید برآں، گندھارا نسان لمیٹڈ (GNL) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھی اپنے براؤن فیلڈ منصوبے، مینوفیکچرنگ پروجیکٹ، کے لیے ایک پلانٹ اور مشینری کے حصول کی اطلاع دی ہے۔

کمپنی اگلے تین سالوں میں اپنی گاڑیوں کی 40 فیصد لوکلائزیشن حاصل کرنے کا عہد رکھتی ہے۔ نسان کی مقامی مارکیٹ میں آمد پاکستانی صارفین کو گاڑیوں کی تازہ اور پسندیدہ لائن اپ  فراہم کرے گا جو جدید جاپانی انجینئرنگ سے تیار کی گئی ہیں۔

آٹوموٹو دنیا کی مزید خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Exit mobile version