لاہور ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5,000 سے زیادہ ٹکٹ جاری کیے

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو ایک دن میں 5,000 سے زیادہ ٹکٹس جاری کیے۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ٹریفک پولیس موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت قدم اٹھا رہی ہے۔ پولیس نے بغیر ہیلمٹ کے مال روڈ پر داخل ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کو جیل تک میں ڈالا اور انہیں 200 سے 700روپے تک کے جرمانے کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ٹریفک وارڈن نے کہا کہ تمام ٹریفک وارڈنز اپنا کام پوری تندہی سے کر رہے ہیں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص کو فرار کی راہ یا کسی قسم کا فائدہ نہیں دیا جائے گا۔

موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے قبل پولیس عوام میں ہیلمٹ پہننے کی اہمیت کے بارے میں بینرز آویزاں کرکے شعور اجاگر کرنے کی مہم چلا چکی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سخت ایکشن کے بوجود کئی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ کے گھوم پھر رہے ہیں۔

مقامی افراد نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور ٹریفک پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کو آہنی ہاتھوں سے لاگو کرے۔

مزید برآں، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے پنجاب پولیس کی مدد سے شہر میں ای-چالان سسٹم بھی متعارف کروا دیا ہے۔ سینکڑوں CCTV کیمرے لاہور میں نصب کیے جا چکے ہیں اور اگر کوئی شخص ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو ایک ای-ٹکٹ جاری کرکے اس کے گھر پر بھیج دیا جائے گا۔ دیکھتے ہیں کہ یہ کوششیں کتنی کارگر ثابت ہوتی ہیں۔

اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Exit mobile version