PAMA کی نئی رپورٹ: ملا جلا رحجان

پاکستان آٹوموٹِو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) نے جنوری 2019ء کے مہینے کے لیے گاڑیوں کی فروخت اور پیداوار پر اپنے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ ان اعداد و شمار پر پہلی نظر ڈالنے پر ابتدائی تاثر یہی بنتا ہے کہ یہ بیک وقت اطمینان بخش بھی ہیں اور پریشانی کا سبب بھی۔

مجموعی طور پر مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سات ماہ میں مستحکم تھی۔ باوجود اس کے کہ جولائی 2018ء سے جنوری 2019ء تک نان-فائلرز کو مخصوص کیٹیگری میں گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں تھی۔ مزید یہ کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے سے گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھی تھیں۔

7MFY19 کے لیے گاڑیوں کی فروخت گزشتہ مالی سال میں 1,23,356 سے بڑھ کے 1,23,391 تک پہنچی۔ یہ بہت معمولی اضافہ ہو سکتا ہے لیکن اس سے آگے کے اعداد و شمار دیکھیں – دسمبر 2018ء کے لیے فروخت 16,141 تھی جبکہ جنوری 2019ء میں یہ تعداد 19,353 رہی۔

1000cc – 1300cc بمقابلہ 1000cc سے کم

PAMA کے تازہ ترین اعداد و شمار میں گاڑیوں کے ان دونوں زمروں کے درمیان ایک دلچسپ تقابل پیدا ہوتا ہے۔

7MFY19 کے لیے جنوری 2019ء میں 1000cc-1300cc کی کل 9,750گاڑیاں فروخت ہوئیں  جبکہ دسمبر 2019ء میں یہ تعداد6,523 تھی۔ ٹویوٹا کرولا، ہونڈا سوِک اور سٹی اور سوزوکی سوئفٹ کی فروخت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

سوزوکی ویگن آر اور کلٹس کی فروخت بھی دسمبر 2018ء سے جنوری 2019ء کے درمیان بڑھی۔ دونوں گاڑیوں کی مجموعی تعداد 5,285 تھی، جو دسمبر 2018ء کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے کہ جب کل تعداد 4,722 تھی۔

سوزوکی کے دیگر مشہور ماڈلز – مہران اور بولان – کو البتہ منفی فروخت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مہران نے، جواپریل 2019ء میں معطل کردی جائے گی، 7MFY19 میں 19,535 یونٹس کی فروخت ظاہرکی۔ جو زگشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں واضح کمی ہے جب اس کی فروخت 26,543 تھی۔

ٹرکوں کی فروخت بھی 5,136 سے گھٹ کر 3,762 ہوگئی۔ البتہ بسوں کی فروخت 364 سے 611 تک پہنچی۔

جیپ، وین اور لائٹ کمرشل گاڑیوں کے زمرے میں ٹویوٹا فورچیونر کی فروخت 2,103 سے گھٹ کر 1,511 تک پہنچ گئی۔ ہونڈا BR-V کی فروخت بھی 5,659 سے کم ہوکر 2,986 ہوگئی۔ سوزوکی راوی کی فروخت بھی 12,738 سے کم ہوتے ہوتے 10,625 تک پہنچ گئی۔ ٹویوٹا ہائی لکس نے البتہ فروخت میں اضافہ کیاجو 7MFY19 کے لیے 3,844 سے بڑھ کر 4,066 ہوئی۔

اب کیونکہ حکومت نے نان-فائلرز پر عائد پابندی جزوی طورپر ہٹا دی ہے، توقع ہے کہ 1300cc تک کی مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی فروخت میں آئندہ مہینوں میں اضافہ ہوگا۔

**اعلانِ دست برداری: یہ اعداد و شمار PAMAکی ویب سائٹ سے لیے گئے ہیں اور پاک ویلز دیے گئے ڈیٹا میں کسی بھی تضاد کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

Exit mobile version