اپنا ای-چالان آج ہی جمع کروائیں ورنہ قانون کا سامنا کریں!
لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے جو اپنے ای-ٹکٹس اب تک جمع کروانے میں ناکام رہے ہیں۔ دیپال پور کے رہائشی اللہ یار کی گاڑی 62 ای-ٹکٹس ادا نہ کرنے پر ضبط کرلی گئی ہے۔
دسمبر 2018ء میں ایک انگریزی اخبار نے بتایا تھا کہ زائد رفتار، اشارہ توڑنے اور لائن، لین اور ون-وے کے قوانین توڑنے پر کم از کم 4,00,000 ای-چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ صرف لاہور میں ون-وے اور لین کی خلاف ورزیوں پر 10,000 سے زیادہ، زیادہ رفتار پر 50,000 اور اور سرخ اشارے کو توڑنے پر 3,50,000 ٹکٹس جاری کیے گئے۔
واضح رہے کہ حکومت اپنے ای-چالان ادا نہ کرنے والے افراد کا سختی سے تعاقب کر رہی ہے۔ ڈولفن اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ایسے افراد کو سڑک پر آتے ہی پکڑنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسے 147 افراد سے ہی 10 لاکھ روپے کے جرمانے نکلوا لیے گئے ہیں، جو 1,987 ای-چالان بھرنے میں ناکام رہے تھے۔
دسمبر 2018ء تک حکومت 55 ملین روپے کی آمدنی حاصل کر چکی ہے۔
آٹوموٹو انڈسٹری سے متعلق خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔