پنڈی CTP نے موٹر سائیکل سواروں کو 7000 ٹکٹ جاری کیے

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس (CTP) ہیلمٹ نہ پہننے پر صرف ایک ہفتے میں موٹر سائیکل سواروں کو 7000 سے زیادہ ٹکٹ جاری کر چکی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ (LHC) کے احکامات کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے افراد کو ٹکٹ جاری کرنے میں پھرتی دکھا رہی ہے۔ اتھارٹی نے صرف گزشتہ ایک ہفتے میں موٹر سائیکل سواروں کو 7000 ہزار ٹکٹ جاری کرکے قانون پر عمل کروانے کی مہم کو تیز تر کیا۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے کتنے لوگ سڑکوں پر اتنی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے ہچکچا رہے ہیں۔

چیف ٹریفک پولیس (CTO) نے حال ہی میں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مکمل نفاذ کے لیے ایک خصوصی مہم جاری کی تھی۔ جاری مہم میں خلاف ورزی کرنے والوں کو 7000 ٹکٹوں کا اجراء صرف 7 دن میں 1.3 ملین روپے جمع کرنے کاسبب بنا۔ ایسی 223 موٹر سائیکلیں بھی ہیں جو مختلف پولیس اسٹیشنوں میں ضبط کرکے رکھی گئی ہیں۔

CTO کے مطابق ہیلمٹ پہننے کے قانون کے نفاذ کا مقصدموٹر سائیکل چلاتے ہوئے شہریوں کی حفاظت ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹکٹ جاری کرنا دراصل ہیلمٹ پہننے کے حق میں آگہی مہم ہے۔ اس مہم میں ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر ہیلمٹ پہننے کے لیے پمفلٹس بھی تقسیم کیے تاکہ شہریوں کو ہیلمٹ پہننے کی اہمیت کا اندازہ ہو۔ بہتر نتائج کے لیے ٹریفک وارڈنز اور افسران کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ کرنے کی خصوصی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ CTP کا بنیادی مقصد موٹر سائیکل چلانے والوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ مزید برآں سٹی ٹریفک پولیس کا موبائل ایجوکیشن یونٹ (MEU) ہیلمٹ پہننے کی اہمیت اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے تواتر کے ساتھ متعدد بریفنگ سیشنز منعقد کر رہا ہے۔ یہ سیشنز مختلف تعلیمی اداروں میں منعقد ہو رہے ہیں جن کا ہدف بالخصوص نوجوان ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آنے والے دنوں میں ٹکٹوں کے اجراء میں اضافہ ہوگا، الّا یہ کہ شہری ہیلمٹ کی روزمرہ اہمیت کو سمجھ جائیں۔ یہ مہم موٹر سائیکل چلانے والوں میں روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا عہد کرتی ہے۔ اس لیے تمام موٹر سائیکل والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہیلمٹ خریدیں اور پہنیں اور یوں حکام کی جانب سے جرمانے سے بھی بچیں۔ ٹریفک پولیس کی نظریں موٹر سائیکل والوں کی جانب سے اچھے ردعمل پر مرکوز ہیں۔ موجودہ حالات میں احکامات کی سختی سے تعمیل کی وجہ سے شہریوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور قانون کی پیروی کرکے اور شعور اجاگر کرکے اس بامقصد مہم کو کامیاب بنانا چاہیے۔

اس خبر کے حوالے سے آپ کوئی بھی رائے رکھتے ہیں تو ذیل میں ضرور بتائیں۔ مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔

Exit mobile version