اپنی استعمال شدہ گاڑی جلد از جلد فروخت کریں۔۔۔ مگر کیسے؟

گاڑی فروخت کرنے کا عمل کافی پیچیدہ اور مشکل ثابت ہوسکتا ہے بالخصوص جب آپ اس کام کا تجربہ نہ رکھتے ہوں۔ البتہ گاڑی کو بیچنے سے پہلے اگر چند اہم امور انجام دے لیے جائیں تو یہ عمل آسان ثابت ہوسکتا ہے۔ ذیل میں اسی حوالے سے چند تجاویز دی جارہی ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی گاڑی جلد، باآسانی اور اچھی قیمت پر فروخت کرسکتے ہیں۔

گاڑی کو ‘تیار’ کریں

ہر شخص اپنی گاڑی کی خوب دیکھ بھال کرتا ہے اور اسے بہت احتیاط سے چلاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود چھوٹے موٹے ڈینٹ اور اسکریچ کسی نہ کسی طرح پڑ ہی جاتے ہیں۔ یہی چھوٹی موٹی خامیاں گاڑی کی قیمت گرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ گاڑی فروخت کے لیے پیش کرنے سے پہلے کسی اچھے مکینک سے ان خامیوں کو دور کروا لیا جائے۔ اس سے نہ صرف گاڑی مزید نکھر جائے گی بلکہ آپ کو اس کی اچھی قیمت بھی حاصل ہوسکے گی۔ علاوہ ازیں چند ایک تکنیکی کاموں جیسا کہ آئل تبدیل کروالینے اور انجن کی صفائی ستھرائی سے گاڑی خریدنے والے کو آپ کی شخصیت کا بھی بہت اچھا تاثر جاتا ہے۔ اگر آپ گاڑی کی منٹی نینس کا ریکارڈ بھی مرتب رکھیں تو اس سے بھی آپ کو گاڑی فروخت کرنے میں بہت آسانی رہے گی اور گاڑی کے نئے مالک کو جلد مطمئن کرنے میں مدد ملے گی۔

انگریزی مقبولہ ہے کہ پہلا تاثر دیرپا ہوتا ہے۔ اور کسی بھی گاڑی کا پہلا تاثر اس کے ظاہری انداز سے اخذا کیا جاتا ہے۔ اگر خریدار پر پہلا تاثر ہی اچھا نہیں جائے گا تو اس کی دلچسپی کم ہوجانے کا امکان ہے۔ لہذا پہلی نظر میں خریدار کو گاڑی کا گرویدہ بنانے کے لیے اسے دھو لینا چاہیے۔ گاڑی کو اچھی طرح دھولینے کے بعد اس پر پالش لگا دی جائے تو اس سے ظاہری انداز مزید پرکشش بنایا جاسکتا ہے۔ گاڑی کے اندرونی حصہ یعنی interior کی صفائی ستھرائی بھی بہت اہم ہے اس لیے اسے ہر گز نظر انداز نہ کریں۔ اس حصے کی صفائی ستھرائی کے علاوہ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آیا گاڑی میں بیٹھنے کے بعد کسی قسم کی بو تو نہیں آرہی۔ اگر کسی قسم کی بد بو محسوس ہو تو اسے دور کرنے کی کوشش کریں کیوں کہ کوئی بھی شخص بدبو دار چیز کی اچھی قیمت دینا پسند نہیں کرتا۔

گاڑی کی تکنیکی حالت جاننے اور خریدار کو مکمل اعتماد میں لینے کے لیے پاک ویلز ڈاٹ کام کی منفرد سروس CarSure سے استفادہ حاصل کریں۔ کار شیور کی ٹیم انتہائی تجربکار مکینک پر مشتمل ہے جو گاڑی کی مجموعی حالت کا اندازہ لگانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ کارشیور ٹیم کی تیار کردہ غیر جانبدار رپورٹ سے خریدار کو گاڑی تکنیکی صورتحال جاننے کا موقع ملتا ہے اور وہ مکمل اطمینان اور سکون کے ساتھ گاڑی خرید سکتا ہے۔ یوں گاڑی جلد اور اچھی قیمت پر باآسانی فروخت کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی فروخت کرنے سے پہلے 5 اہم چیزوں کا خیال رکھیں

گاڑی کے دستاویزات تیار رکھیں

گاڑی برائے فروخت کا اشتہار لگانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اس کے تمام دستاویزات جیسے رجسٹریشن پیپر، ٹیکس ادائیگی، بیمہ کاغذات وغیرہ تیار رکھیں۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ بیمہ کروائی گئی گاڑیاں جلد فروخت ہوجاتی ہیں۔ تمام کاغذات کی دستیابی سے خریدار کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور آپ اور خریدار کے درمیان غیر ضروری سوالات میں صرف ہونے والا قیمتی وقت بچ جائے گا۔

گاڑی برائے فروخت کا اشتہار لگائیں

پاکستان میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے بعد آن لائن خرید و فروخت کے رجحان میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اور جب بات ہو گاڑیوں کی خرید و فروخت کی تو پاک ویلز سے بہتر کوئی اور جگہ ہو ہی نہیں سکتی۔ پاک ویلز ڈاٹ کام گاڑی فروخت کرنے کے لیے بہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔ البتہ جلد از جلد گاڑی فروخت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ پاک ویلز پر اشتہار لگانے سے قبل اس کے طور طریقوں کو سمجھ لیں۔ اس طرح آپ اپنی گاڑی کو بہتر انداز میں پیش کر کے اسے جلد اور اچھی قیمت پر فروخت کرسکیں گے۔

اگر آپ کا اشتہار بالکل واضح اور مختصر الفاظ میں ہوگا تو زیادہ لوگ آپ سے رابطہ کریں گے۔ اس کے علاوہ گاڑی کی معیاری تصاویر بھی لوگوں کو متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لیے گاڑی کے اگلے، پچھلے دائیں و بائیں جانب کی تصاویر کے ساتھ انجن اور اندرونی حصے کی بھی صاف ستھری تصاویر شامل کرنی چاہئیں۔ جتنی اچھی تصاویر ہوں گی خریدار کو گاڑی اتنی ہی زیادہ بہتر معلوم ہوگی اور وہ آپ سے جلد رابطہ کیے بغیر نہ رہ سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت؛ کس قیمت کی گاڑیاں زیادہ خریدی جاتی ہیں؟

گاڑی کا سودا احیتاط سے کریں

ایک مرتبہ گاڑی برائے فروخت کا اشتہار شائع ہوجائے تو اس بات کا امکان بھی رہتا ہے کہ بدنیت افراد آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ ایسے دھوکے باز خریداروں سے ہوشیار رہیں۔ ایسے جعل سازوں سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی شخص رابطہ کرنے پر گاڑی میں دلچسپی دکھائے، آپ اس کا فون نمبر، قومی شناختی کارڈ نمبر، گھر کا پتہ اور دیگر تفصیلات ضرور پوچھیں۔ ممکن یو تو کسی بھی شخص سے ملاقات کرنے سے پہلے ان معلومات کی تصدیق بھی کروائیں۔

اگر آپ کی گاڑی کی اچھی قیمت نہ لگائی جارہی ہو یا آپ کی توقعات سے کچھ کم ہو تو بہتر ہے کہ تھوڑا صبر کریں اور گاڑی کے اشتہار کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

ایک بار گاڑی کا سودا طے ہوجائے تو رقم کی وصولی کے لیے محفوظ طریقہ کار اختیار کریں۔ علاوہ ازیں کاغذات کی منتقلی وغیرہ کا کام کرانا بھی ہرگز نہ بھولیں کیوں کہ ذرا سے بھول چوک مستقبل میں آپ کے لیے قانونی مسائل کھڑے کرسکتی ہے۔ گاڑی کی چابی نئے مالک کو تھمانے میں ہر گز جلدی نہ کریں بلکہ اس سے پہلے تمام ضروری امور کی انجام دہی سے متعلق تسلی کرلینے کے بعد ہی گاڑی دیں۔

Exit mobile version