شنگھائی آٹو شو 2019ء میں ٹویوٹا، ہونڈا کی جانب سے الیکٹرک SUVs کی نمائش

الیکٹرک سیڈانز اور SUVs شنگھائی آٹو شو 2019ء کی نمایاں جھلک تھیں۔ عالمی آٹوموٹِو انڈسٹری کے بڑے ناموں نے حصہ لیا اور دنیا کی سب سے بڑی کار مارکیٹوں میں ایک کو ہدف بنایا، یعنی چین کو۔

روایتی ایندھن کی گاڑیوں سے ماحول دوست ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی کا عالمی رحجان شنگھائی موٹر شو 2019ء کے دوران اپنے عروج پر نظر آیا۔ ہر دوسرے سال ہونے والا شو 16 اپریل کو شروع ہوا اور 25 اپریل تک جاری رہے گا۔

ہائبرڈ کرولا اور پرائیس ماڈلز کی ابتدائی کامیابی کے بعد ٹویوٹا نے اپنی الیکٹرک پاورڈ C-HR EV آٹو شو میں نمائش کے لیے پیش کی۔ یہ ابتداء میں صرف چینی مارکیٹ کے لیے ہوگی۔ الیکٹرک پاورڈ CH-R ممکنہ طور پر 2020ء میں لانچ ہوگی۔

پرائیس پہلی بار 1997ء میں متعارف کروائی گئی تھی۔ جاپانی کار میکر کا ہدف دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی مارکیٹ کا فائدہ اٹھانا ہے، خاص طور پر چین میں۔ عوام آٹو انڈسٹری میں آنے والی نئی ٹیکنالوجی جدّتوں کو بخوبی قبول کر رہے یں جبکہ گیسولین-الیکٹرک ہائبرڈ گاڑیاں ملک میں کافی مقبول ہو چکی ہیں۔

ٹویوٹا CH-R EV ایک floor-mounted بیٹری رکھتی ہے۔ اس میں ایک الیکٹرک موٹر ہے جو اگلے پہیوں کو چلاتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے مکمل خصوصیات اور تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ جاپانی آٹومیکر اس وقت اس ماڈل کو یورپی مارکیٹ میں پیش کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔

دوسری جانب ہونڈا چین نے شنگھائی آٹو شو میں اپنی X-NV کی رونمائی کی۔ اس کراس اوور کا الیکٹرک پاور ٹرین Everus VE-1 سے ملتا جلتا ہے۔

ہونڈا XN-V کی پروڈکشن اور لانچ 2020ء میں مکمل ہو جائے گی۔

کِیا، ہیوڈائی اور چنگن

کِیا فورٹ K3، ایک پلگ-اِن ہائبرڈ کار، بھی موٹر شو میں پیش کی گئی کہ جہاں نئی اور کونسپٹ الیکٹرک گاڑیوں کا غلبہ نظر آیا۔

کِیا K3 سیڈان ایک نان-ہائبرڈ ویریئنٹ بھی رکھتی ہے۔ جنوبی کوریائی کمپنی کی جانب سے کِیا K3 کی تفصیلات جاری کرنا باقی ہے۔ امریکا میں ایسی ہی کِیا کاریں اچھی EPA الیکٹرک رینج ریٹنگز رکھتی ہیں۔

اس سال جنوبی کوریائی آٹومیکرز ہیونڈائی اور کِیا نے صرف چینی مارکیٹ کے لیے گاڑیوں کے فروغ کا عہد کیا ہے۔ ہیونڈائی نے اپنی ix25 SUV، کومپیکٹ الیکٹرک سیڈان سوناٹا اور پلگ-اِن ہائبرڈ ایوانتے پیش کی۔

چینی آٹومیکر اور فورڈ JV، چنگن، ان چند اداروں میں ایک تھا جس نے الیکٹرک کاروں کی نمائش نہیں کی۔ اس نے CS75 پلس کی رونمائی کی جو انٹرنل combustion انجن پر چلتی ہے۔

کراس اوور کمپنی کی جانب سے حال ہی میں CS85 کوپ کی نمائش کے بعد پیش کی گئی ہے۔ یہ لگ بھگ یکساں خصوصیات رکھتی ہیں جیسا کہ 1.5 TGDI اور 2.0 TGDI گیسولین فور-سلنڈرز۔ 1.5 ٹربو میں چھ-اسپیڈ آٹومیٹک گیئربکس ہے جبکہ 2.0 ٹربو میں آٹھ-اسپیڈ آٹومیٹک۔

آٹوموٹِو انڈسٹری کی تازہ ترین خبروں سے آگاہ رہنے کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ آپ گاڑیوں کے پرزوں اور ایکسیسریز کے بارے میں جاننے کے لیے ہمارا آٹو پارٹس اسٹور بھی ضرور دیکھنا چاہیں گے۔