ٹریفک پولیس مسافروں کے لیے ایپ لانچ کرنے کو تیار

مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس ایک اسمارٹ فون ایپ جلد متعارف کروانے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی ایپ عوام کو ٹریفک پولیس کی جانب سے براہِ راست ٹریفک اپڈیٹس دے گی۔ یہ ایپ گوگل میپس سے منسلک ہوگی۔ مزید برآں، یہ شہریوں کو شہر کی مختلف سڑکوں پر موجود رش کے بارے میں بتائے گی اور ساتھ ہی اپنے جرمانے ادا کرنے کے لیے قریبی ترین بینک کی طرف بھی رہنمائی کرے گی۔ مزید برآں، ایپ کے ذریعے مختلف شہر میں مقامات پر جاری مظاہروں اور دیگر واقعات کے بارے میں بھی مطلع کرے گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سٹی ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف نے کہا کہ ایپ عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کے بارے میں بتائے گی۔ مزید برآں، انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ عوامی مقامات کو پارکنگ کے لیے استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے نہ صرف دوسرے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے بلکہ یہ سڑکوں پر ٹریفک جام بھی بناتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کو کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک قواعد و ضوابط کی پیروی کرنی چاہیے۔

مزید برآں، سٹی ٹریفک پولیس (CTP) راولپنڈی کمپیوٹرائزڈ ٹریفک سائن ٹیسٹنگ سسٹم بھی متعارف کروا چکا ہے۔ کمپیوٹرائزڈ ٹریفک سائن ٹیسٹنگ سسٹم لائٹ ٹریفک گاڑیوں (LTV) اور ہیوی ٹریفک گاڑیوں (HTV) کے ڈرائیوروں کو لائسنس جاری کرنے کے لیے لاگو کیا جائے گا۔

ہماری طرف سے اتنا ہی مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ اپنے خیالات نيچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Exit mobile version