کس بائک کی فیول ایوریج بہتر ہے؟ ہنڈا یا سوزوکی

آج ہم ہنڈا اور سوزوکی کی فیول ایوریج کے بارے میں بات کریں گے۔ بائک کمپنیز فیول ایوریج کے حوالے سے بہت سے دعورے کرتی نظر آتی ہیں۔ دوسری جانب پیٹرول کی روز بروز بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ اگر آپ کی بائک کی فیول ایوریج اچھی نہیں ہے تو یہ یقینا آپ کیلئے بھی مشکل پیدا ہو سکتی ہے۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کونس بائک کی فیول ایوریج سب سے بہتر ہے؟ یہ جاننے کیلئے ہم نے 3 مختلف بائکس کو آزمایا؟ اس مقابلے میں ہم نے ہنڈا سی ڈی 70، ہنڈا سی جی 125 اور سوزوکی  GS 150ایس ای کو شامل کیا۔

معیار

ہم ایسی بائکس کا انتخاب کرنا چاہتے تھے جو انتہائی درست نتائج دیں۔ ان بائک کو منتخب کرنے کے لیے ہمارا معیار یہ تھا:

طریقہ کار

یہاں ہم بھی چاہتے تھے کہ ہمارا طریقہ کار درست ہو۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے تینوں بائکس کے فیول ٹینکس کو مکمل طور پر خالی کر دیا۔ اس کے بعد ہم نے تینوں بائکس میں 1 لیٹر پٹرول بھر دیا۔

تجربے کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے مزید ہم نے بائکس کی میٹر ریڈنگز نوٹ کی۔ ٹیسٹ کے دوران، بائک صرف اُسی وقت رکی جب ان کے ٹینکوں سے تمام ایندھن ختم ہو گیا۔ اس طرح، ہم نے بائکس کی اوسط فیول ایوریج کا حساب لگایا۔

روٹ

اس تجربے کیلئے ہم نے جس راستے کا انتخاب کیا وہ شہر کی مصروف، خالی اور کھلی سڑکوں پر مشتمل تھا۔ اس طرح ان بائیکس کو اس سفر کے دوران ٹریفک جام، ٹریفک سگنلز اور تیز رفتار چوڑی سڑکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

رفتار

تینوں بائکوں کو شہر کی مصروف سڑکوں پر 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے چلایا گیا۔ اس کے علاوہ بائکس کو ڈی ایچ اے اور سی ویو کی کھلی سڑکوں پر 60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے دوڑایا گیا۔ اس طرح بائک کی فیول ایوریج کو مختلف رفتار پر جانچا گیا۔

نتائج

کس موٹر سائیکل کی فیول ایوریج بہترین رہی؟ نتائج یہ ہیں:

فیصلہ

فیول ایوریج کے حوالے سے تینو بائکس میں سب سے بہتر فیول ایوریج ہنڈا سی ڈی 70 کی رہی لیکن یہ آج کی فاتح بائک نہیں ہے۔ ہنڈا CD 70 کو ایک سستی موٹر سائیکل کے طور پر مارکیٹ کیا جاتا ہے لیکن دونوں بائکس کی فیول اکانومی میں بہت کم فرق ہے۔ یہاں CG 125 بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ کافی آرام بھی ہے۔

اسی لیے آج کی فاتح بائک سی جی 125 ہے۔

 

Exit mobile version