ہںڈا سی ڈی 70 نئے رائیڈرز کے لیے بہترین انتخاب کیوں ہے؟

اٹلس ہنڈا پاکستان کا شمار پاکستان کے بہترین موٹر سائیکل برانڈ ہے۔ اس کی بنیاد 1962 میں رکھی گئی تھی۔ اپنی لانچ کے بعد سے اب تک سی ڈی 70 کمپنی کے لیے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اور معروف موٹر سائیکل رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اٹلس ہنڈا نے 2024 میں سب سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کیا ہے۔ اٹلس ہنڈا کا ویلیو مارکیٹ شیئر 2024 میں تقریباً 67.2 فیصد ہے۔ اصل موضوع کی طرف بڑھتے ہوئے آج ہم بات کریں گے کہ سی ڈی 70 نئے رائیڈرز کے لیے بہترین انتخاب کیوں ہے۔

نئے اور نوجوان رائیڈرز کے لیے ہنڈا سی ڈی 70 پہلا انتخاب ہوتا ہے۔  مزید برآں، اس کی بہترین کوالٹی اور فیول ایوریج اسے شہر میں سفر کے لیے ایک مثالی سواری بناتی ہے۔  آئیے ان بنیادی وجوہات پر ایک نظر ڈالتے ہیں کہ یہ نئے سواروں میں کیوں مقبول ہے۔

سی ڈی 70 کی مقبولیت کی اہم وجوہات

اگرچہ نئی ہونڈا CD 70 اپنے حریفوں میں سب سے سستی نہیں ہے کیونکہ چینی 70 سی سی بائیکس نسبتاً کم قیمتوں میں دستیاب ہیں لیکن پھر بھی اپنی  قابل اعتماد کارکردگی کی وجہ سے اسے نئے رائیڈرز کیلئے بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ استعمال شدہ ہونڈا CD70 کو نئی چینی 70 سی سی ئک سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اسے محدود بجٹ والے کے لیے مالی طور پر محفوظ انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی ری سیل اچھی ہے۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہنڈا کی مجموعی فروخت دیگر تمام موٹر سائیکل برانڈز سے زیادہ ہے۔

اٹلس ہنڈا کی دیگر موٹر سائیکلوں کے مقابلے میں دیکھ بھال کے اخراجات کم ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے سپیئر پارٹس سستے اور آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں، ۔ اس میں کم پیچیدہ اور مضبوط انجن ہے۔

Exit mobile version