مارچ میں ہنڈا بائکس کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ

ہنڈا نے رواں ماہ مارچ میں بائکس کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا ہے۔ ہنڈا ڈیلرز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2022 سے ہو جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ کمپنی خریداروں کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی نے 1 مارچ 2022 کو بائکس کی قیمتوں میں 9400 روپے تک اضافہ کیا۔

ہنڈا بائکس کی نئی قیمتیں

کمپنی کی سب سے مشہور بائیک ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 2000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 99900 روپے سے بڑھ کر 97900 روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں بھی 2000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 106500 روپے سے بڑھ کر 104500 روپے ہو چکی ہے۔

ہنڈا پرائڈر کی قیمت میں 3000 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 136900 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 133900 روپے تھی۔

ہنڈا سی جی 125 کی قیمت میں 3600 روپے کا اضافے کے بعد بائک کی قیمت 154900 روپے سے بڑھ کر 159000 روپے ہو چکا ہی۔

سپیشل ایڈیشن سی جی 125 کی قیمت 184500 روپے سے بڑھ کر 189500 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہنڈا CB 125 F کی قیمت میں 9000 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 227900 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 236900 روپے تھی۔

ہنڈا CB 150 Fکی قیمت میں 5000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 286900 روپے سے بڑھ کر 291900 روپے ہو چکی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی وجوہات

میڈیا رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اس تازہ اضافے کے پیچھے ممکنہ وجوہات پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور اسٹیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ تاہم، خود کمپنی کی طرف سے کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا۔

گاڑیوں کے بعد بائک کمپنیز بھی قیمتیں بڑھا دیتی ہیں جو پہلے سے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے اچھا نہیں ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ جاری و ساری دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اس مسئلے پر کوئی روک ٹوک نظر نہیں آ رہی ہے۔

اس تازہ ترین قیمت میں اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کے خیال میں یہ جائز ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

 

Exit mobile version