ہنڈا بائکس کی قیمت میں اضافے کی خبریں، کتنا سچ، کتنا جھوٹ؟

آج متعدد میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بائیک کی قیمتوں میں 8000 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا کہ ہنڈا کی سب سے مشہور بائک سی ڈی 70 کی قیمت میں 3000 روپے جبکہ سی جی 125 کی قیمت 4000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد اب سی ڈی 70 کی قیمت 97,900 روپے جبکہ سی جی 125 کی قیمت 156,900 روپے ہو چکی ہے۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم مستند خبریں لانے کی پوری کوشش کرتے ہیں، اس لیے جب نے خبر کی تصدیق کیلئے کمپنی کے ڈیلرشپ سے رابطہ کیا۔ کمپنی نے ہمیں جو معلومات دیں وہ نیچے تفصیل سے بیان کی گئی ہیں؟

قیمت میں کوئی اضافہ نہیں!

ڈیلرز کے مطابق کمپنی نے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جو مکمل طور پر جعلی ہے۔ ڈیلرز نے مزید کہا کہ کمپنی نے ایسا کوئی سرکلر/نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

تاہم، ہمارے ایک ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کمپنی مستقبل قریب میں قیمتوں میں اضافہ کرے گی لیکن فی الحال اضافہ نہیں کیا گیا۔

ہنڈا بائکس کی قیمتوں میں آخری بار کب اضافہ ہوا؟

گزشتہ سال نومبر میں اٹلس ہنڈا نے بائکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جو کہ  2021 یعنی ایک ہی سال میں 7 واں اضافہ تھا۔ تب بائک کی قیمتیں 6500 روپے تک برھائی گئیں تھیں۔ ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4000 روپے جبکہ سی جی 125 کی قیمت 5000 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

ہنڈا بائکس کی موجودہ قیمتیں یہ ہیں:

قیمتوں میں مسلسل اضافہ

جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بتایا تھا کہ بائک کمپنیز نے پچھلے دو سالوں میں بائکس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اس کی کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی۔ قیمتوں میں اضافے کے باوجود حیران کن طور پر، اکتوبر 2021 میں ہنڈا بائکس کی ریکارڈ سیل دیکھی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق، کمپنی نے اس ماہ 125031 بائکس فروخت کیں، جو کہ کافی حیران کن بات ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ لوگ ہنڈا کی مہنگی بائکس بھی خریدنے کے لیے تیار ہیں۔

ہونڈا بائیکس کی فروخت کے رجحان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اٹلس ہونڈا جلد ہی کسی بھی وقت موٹر سائیکل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کرے گا؟ تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔

 

Exit mobile version