گزشتہ ماہ گاڑیوں کی سیلز میں 12 فیصد اضافہ

ہم ہر ماہ گاڑیوں کی سیلز سے متعلق آپ کیلئے ایک رپورٹ لے کر آتے ہیں جس میں PAMA کے تمام ممبر کار مینوفیکچررز کی سیلز سے متعلق اعداد و شمار بتائے جاتے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے آٹوموٹو انڈسٹری کو سیلز میں مسلسل کمی کا سامنا ہے لیکن اس بار موجودہ کئی چیلنجز کے باوجود امید کی کرن نظر آ رہی ہے کیونکہ گزشتہ ماہ کاروں کی مجموعی سیلز میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق ماہ بہ ماہ (MoM) کاروں کی سیلز میں گزشتہ ماہ 12 فیصد اضافہ ہوا ہے، یعنی کہ مارچ 2024 میں 9381 گاڑیوں کے مقابلے میں اپریل 2024 میں 10515 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

تاہم سال بہ سال (YoY) سیلز کی بات کریں تو 135 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے میں استحکام ہے۔ کار مینوفیکچررز گزشتہ ماہ 10515 کاریں فروخت کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ تعداد 4483 تھی۔

بائکس اور رکشوں کی سیلز

اسی طرح موٹر بائیک اور رکشوں کی سیلز میں گزشتہ ماہ متاثر کن 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو مارچ 2024 میں 93606 یونٹس کے مقابلے 107590 یونٹس تک پہنچ گئی۔ اٹلس ہنڈا بائکس کی فروخت میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ ماہ 95069 یونٹس تک پہنچ گئی جو مارچ میں 80139 یونٹس تھی۔

دریں اثنا، پاک سوزوکی نے مارچ 2024 میں 1610 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1684 یونٹس فروخت کرتے ہوئے 5 فیصد اضافہ دیکھا۔

ٹرک اور بسیں

ٹرکوں اور بسوں کی ماہانہ فروخت میں 27 فیصد کی نمایاں کمی آئی، مارچ 2024 میں 312 کے مقابلے پچھلے مہینے 229 یونٹس فروخت ہوئے۔

کمپنی وائز سیلز بریک ڈاؤن

ٹویوٹا پاکستان کی فروخت میں 21 فیصد اضافہ دیکھا گیا، کمپنی نے گزشتہ ماہ 1705 گاڑیوں کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 2065 یونٹس فروخت کیے۔

دریں اثنا، ہنڈا اٹلس نے 54 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی۔ کمپنی نے مارچ 2024 میں 2188 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1003 یونٹس فروخت کیے۔

اسی طرح پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی فروخت میں 46 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 4101 کاروں کے مقابلے 6000 گاڑیاں فروخت کیں۔

ہیونڈائی نشاط کی سیلز میں 18 فیصد اضافہ ہوا، مارچ 24 میں 582 یونٹس کے مقابلے پچھلے مہینے 686 یونٹس فروخت ہوئے۔

خیال رہے کہ کِیا لکی موٹرز، ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز اور الحاج پروٹون کے سیلز سے متعلقہ اعداد و شمار اس رپورٹ میں شامل نہیں ہیں کیونکہ وہ پاما کے ممبرز نہیں ہیں۔

کار وائز سیلز بریک ڈاؤن

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 4786 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 320 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 318 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 328 یونٹس، سوزوکی بولان کے 237 یونٹس، اور سوزوکی راوی کے 11 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارس کے 1722 یونٹس اور فارچیونر اور ہلکس کے 343 یونٹس فروخت کیے۔

ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 956 یونٹس اور BR-V/HRV کے 47 یونٹس فروخت کیے۔

ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 111 یونٹس، سوناٹا کے 95 یونٹس، پورٹر کے 227 یونٹس، اور ٹکسن کے 253 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

مندرجہ بالا تمام سیلز کا ماہ بہ ماہ موازنہ یہ ہے:

 

Car Model March’24 April’24 Difference
Suzuki Alto 2,922 4,786 64%
Suzuki Cultus 302 320 6%
Suzuki Wagon R 376 318 -13%
Suzuki Bolan 237 237 0%
Suzuki Ravi 132 11 -92%
Suzuki Swift 131 328 133%
Toyota Corolla & Yaris 1,547 1,722 11%
Toyota Fortuner & Hilux 158 343 117%
Honda City & Civic 1,994 956 -52%
Honda BRV & HRV 194 47 -76%
Hyundai Tucson 259 253 1%
Hyundai Sonata 70 95 36%
Hyundai Elantra 92 111 21%
Hyundai Porter 170 227 34%

 

Exit mobile version