سوزوکی ویتارا کی تعارفی تقریب؛ براہ راست روداد ملاحظہ فرمائیں!
اگر یہ کہا جائے تو بالکل درست ہوگا کہ پاکستان میں گاڑیوں کے شعبے کے لیے سال 2016 تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ اس سال نئی آٹو پالیسی کی تیاری اور نفاذ عمل میں آیا جس نے گاڑیوں کے شعبے میں جمود کی کیفیت کو پاش پاش کردیا۔ یہ نئی آٹو پالیسی ہی کا ثمر ہے کہ آج پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے نت نئی گاڑیاں پیش کر رہے ہیں یا پھر عنقریب پیش کرنے جارہے ہیں۔ اسی سال یعنی 2016 کے دوران پاکستان میں جہاں ہونڈا کی جانب سے دسویں جنریشن ہونڈا سوک پیش کی گئی وہیں ٹویوٹا کی جانب سے نئی ٹویوٹا فورچیونر اور ہائی لکس ریوُو بھی متعارف کروائی گئیں۔
جاپانی کار ساز اداروں ٹویوٹا اور ہونڈا کے بعد اب پاکستان میں سوزوکی گاڑیاں تیار کرنے والے ادارہ پاک سوزوکی بھی نئی گاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس ضمن میں بہت جلد پاکستان میں نئی سوزوکی ویتارا پیش کی جانے والی جو کم قیمت SUV کے طور پر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ پاک سوزونے نے ویتارا کے ذریعے کراس اُووَر کے بڑھتے ہوئے رجحان اور ہونڈا وزل، نسان جیوک جیسی گاڑیوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھانی ہے۔ البتہ پاک سوزوکی کے تازہ اقدامات کا بغور جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کا دوسرا بڑا کار ساز ادارہ اپنی ساکھ مضبوط تر بنانے کے لیے نپی تلی پیش قدمی کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سوزوکی ویتارا کی پاکستان آمد؛ تمام معلومات اور تفصیلی جائزہ
پاکستان میں سوزوکی ویتارا کی تعارفی تقریب 21 دسمبر 2016 بروز بدھ شام 7 بجے طے ہے۔ اس تاریخی موقع کی براہ راست روداد جاننے کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔