کالام آکر ڈنر کی تیاری کی یعنی مینیو کا پتہ کیا تو وہی بھنڈی اور دال ماش لہذا چکن کڑاہی کا آڈر کیا اور لگے انتظار کرنے۔ یہ ہوٹل فدا حسین کے کزن کا تھا اسکا نام خورشید اور ہوٹل کا نام عثمانیہ ریسٹورنٹ تھا کھانا بہت مزیدار تھا اور چائے توانتہائی ذائقہ داراور لذیذ تھی اب تک جتنی دفعہ بھی چائے پی سب سے مزیدار تھی۔کھانے کے بعد بازار کا چکر لگایا تو معلوم ہوا کہ یہاں پر ریٹ تو بہت مناسب ہیں کاغان ویلی اور مری سے تو بہت کم خیر ویسے تو ہر چیز سستی تھی لیکن ہم نے شاپنگ کو اگلے دن تک ملتوی کر کےواپس ہوتل پہنچ کر آرام کیا ۔
