مہوڈنڈ جھیل کی طرف جاتے ہوئےاوشواورمٹلتان کے خوبصورت ویلج آئے ان کے بعد اوشو واٹر فال اور گلیشئر پر سے گزرتے ہوئے ہم تین گھنٹے میں مہوڈنڈ لیک تک پہنچ گئے۔
شدید موسم کی وجہ سے وہاں گلیشئیر نام پر صرف تھوڑی سی برف کا ڈھیر ہی تھا سیزن کے اوائل میں لوگ بہت بڑے برف کے ٹکڑے پر سے گزر کر جاتے ہیں مگر اس وقت وہاں بس نام کی برف تھی اور وہ بھی مٹی سے بھری ہوئی۔
