رات بڑی پرسکون گزری اتوار کی صبح فجر کے ٹائم طاہر بھائی نے اٹھادیا تاکہ ہم جلدی نکل سکیں۔ہم لوگ اتنی جلدی میں ویگن سٹینڈ پر پہنچے کہ ناشتے کرنے کا بھی خیال نہ کیا کہ جلدی سے منگورہ پہنچا جائے۔
یہاں پر ایک اہم بات بتانا چاہوں گا کہ ہم لوگوں کی اتوار کے روز دوپہر 2بجے کی ٹکٹیں ڈائیوو سے کنفرم تھیں اور ہمارے پاس وقت بہت کم بچا تھا چنانچہ بھاگم بھاگ ہم وین پر بیٹھے اور کالام سے واپسی کا سفر شروع کیا۔
