آنکار یا آنہ کر ویلی بہت حسین ویلی تھی ہمارا ارادہ تو گاوں سے آگے جھیل تک جانے کا تھا مگر گاڑی آنے میں دیر ہونے کی وجہ سے ہم نے پروگرام کینسل کر دیا اور وادی کے شروع میں ہی انجوائے کرتے رہےاور تصویریں اتارتے رہے ویلی میں اتنا سکون محسوس ہوا کہ مزہ آگیا صرف نالے کا شور اور دور دور تک کوئی انسان نہیں ہمارے علاوہ اسی دوران گاوں کے کچھ بچے ادھر آگئے اور ان کے ساتھ مل کر گپ شپ کی اور تصاویر بنائیں۔ انتہائی سرسبز و شاداب وادی اور پانی کا بہتا جھرنا اور اس میں بہتا صاف شفاف پانی کیا منظر تھا دل کر رہا تھا کہ وقت ادھر ہی ٹہر جائے اور ہم خود کو کسی اور دنیا کا ہی سمجھ رہے تھے پر سکون اور خوش قسمت انسان۔
آصف بھائی کا بہت بہت شکریہ جن کی بدولت اس جگہ کا پتہ چلا۔
اسی دوران کافی ٹائم ہو گیا تو اوپر گاوں میں جانا بھی کینسل کر دیا اور واپسی کی راہ لی اور کالام واپس آگئے۔ کالام واپس آتے ہی محسوس ہوا کہ ہم اسی دنیا کے رہنے والے ہیں وہی شور وہی رش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
