ملک میں3کروڑ رجسٹرڈ گاڑیاں، بمشکل3فیصد انشورڈ ہیں
) پاکستان میں کل رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 3کروڑ ہے لیکن
کل رجسٹرڈ گاڑیوں میں سے بمشکل صرف 3فیصد گاڑیاں بیمہ شدہ ہیں، اور اسی
طرح چوبیس کروڑ کی آبادی میں سے 80لاکھ سے کم افراد کے پاس لائف انشورنس
ہے۔ ایگریکلچر سیکٹر میں ، 80لاکھ کسانوں میں سے صرف 10فیصد سے بھی کم کسان
فصلوں کا بیمہ کرواتے ہیں،پاکستان میں 42انشورنس کمپنیاں ہیں، جن کا کل
پریمیم552 ارب روپے ہے بیمہ پالیسیوں کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے، یہ
باتیں ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس، عامر خان نے کراچی میں ایک میڈیا
بریفنگ میں بتائیں ، میڈیا کو بتایا گیا کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن
آف پاکستان 13 اور 14 دسمبر 2023 کو کراچی میں بین الاقوامی انشورنس
امپیکٹ کانفرنس 2023 منعقد کر رہا ہے۔ کانفرنس کا موضوع " بیمہ شدہ پاکستان
کی جانب سفر " ، کے دوران ایس ای سی پی کی جانب سے بیمہ سیکٹر کے فروغ کے
لئے پانچ سالہ پلان بھی جاری کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد
اختر دو روزہ کانفرنس کا آغاز کریں گی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ایس ای
سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے کہا کہ انشورنس انڈسٹری پاکستان کے مالیاتی
شعبے کا ایک اہم جزو ہے ۔
@abid110 Bhai, very sad to read this 
Read at link:
https://e.jang.com.pk/detail/589383