آپ کا سفر نامہ ایک بہترین تخلیق تھا ور بہت اچھا لگا پڑھ کر اور جب آپ موٹر وے پر سون ویلی کا ذکر کیا تو مجھے لگا آپ میری وادی سون میں ضرور چکر لگا کر جائیں گے مگر آپ تو باہر باہر ہی سے کہیں نکل گئے کھیوڑہ یا پنڈ دادنخان وادی سون کا حصہ نہیں ہیں بلکہ وادی سون کلر کہار سے 25 کلومیٹر آگے پدھراڑ کے بعد شروع ہوتی ہے اور اس وادی میں آپ کو بے شمار نظارے ملتے ہیں جن میں جھیلیں، آبشار، پہاڑ اور بے حد پرانے مندر اور باقی آثار قدیمہ نظر آتے ہیں مجھے امید ہے کہ آپ اگلے کسی چکر میں یہاں لازمی آئیں گے اور اس وادی کا حسن بھی دیکھیں گے۔