[RIGHT]السلام علیکم دوستو
طویل عرصہ غائب رہنے پر معذرت
پہاڑوں نے پھر آواز دی تو ایک بار پھر اللہ کی مہربانی سے اپنی مہران میں ہمسفر کے ساتھ
ان سے ملاقات کیلئے روانہ ہو گیا اور اس بار 23 دن کے بجائے 25 دنوں تک سفر میں رہا ۔
پچھلی بار سیزن شروع ہونے سے پہلے شمالی علاقوں میں وارد ہوجانے کی وجہ سے گلیشئرز
اور برف نے کئی حسین مقامات تک قدموں کو پہنچنے سے روک دیا تھا۔
اس بار وہ تشنگی بہت حد تک دور ہوگئی الحمد للہ۔
پہاڑوں ،جھرنوں ،آبشاروں اور دریائوں کے ساتھ ساتھ 25 دنوں کے سفر کے دوران 19 جھیلوں سے
بھی ملاقات ہوئی ۔
اس سفر کی روداد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سفر کی تفصیل بھی تحریر کرنی ہے۔
انشااللہ بہت جلد دونوں راستوں پر اپنے تحریری سفر کا آغاز کر دوں گا۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ آپ کی محبتیں مجھے لکھنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔
عبدالوحید طارق
[/RIGHT]