[RIGHT]سفرنامے کی پسندیدگی پر سب دوستوں کا بہت شکریہ ۔۔
آپ دوستوں کی پسندیدگی ہی مزید لکھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔
سیاحت جنون ہے، شاعری شوق اور صحافت پیشہ ، شہر کی مشینی زندگی اپنی مصروفیات
میں بھی جکڑتی ہے ۔ پھر ملکی و بین الاقوامی حالات و واقعات بھی ذہن کو اپنی گرفت
میں لیتے ہیں ۔ دھیان بٹتا ہے تو الفاظ تحریر میں نہیں ڈھل پاتے۔
ایک تسلسل سے دوبارہ لکھنا شروع کیا تھا کہ واقعہ فرانس اور مستقبل میں اس کے مضمرات
میں سوچیں جا الجھیں۔
یہ فورم اس موضوع پر بحث کا نہیں ، انشااللہ بہت جلد یہ سفرنامہ اور 2015 کا نیا تحریر
کرنا شروع کروں گا۔
آپ دوستوں کی نیک خواہشات اور دعائوں پر جزاکم اللہ کثیراً[/RIGHT]