[RIGHT]تھوڑی دیر رکنے کے بعد ہم کالام کے لیے روانہ ہوئے اور ہمارا نہ ختم ہونے والا سفر شروع ہوا سڑک کی حالت انتہائی خراب اور اتنے بڑے پتھر سڑک کے درمیان گرے ہوئے کہ جان ہی نکال دے۔ اللہ اللہ کر کے یہ سفر تین گھنٹوں میں ختم ہوا اور کالام کے آثار نظر آنے لگے راستے میں بہت سی جہگوں پر چیکنگ ہوئی اور آخر کار ہم کالام پہنچ گئے۔
کالام میں ہم نے مہران نامی ہوٹل میں بکنگ کروائی تھی اس لیے ہم سیدھے ہوٹل پہنچے۔ ہوٹل کی حالت دیکھ کر دل کیا کہ فوراًاسے بدل لیا جائے لیکن اس وقت دوسرا ہوٹل ڈھونڈنے کی ہمت نہں تھی۔ ہوٹل کے کمرے کارپٹٹڈ تھے لیکن صفائی نہیں ہوئی تھی روم سروس نام کی کوئی چیز نہیں تھی واش روم انتہائی گندے تھے۔ کمرہ نمبر 119 اور 120[/RIGHT]