Originally published at: https://www.pakwheels.com/blog/urdu-hyundai-i10-spotted-in-pakistan/
ہم بات کا آغاز پاکستان میں ایک اور دیکھی جانے والی قدرے نئی گاڑی سے کرتے ہیں۔ جی قارئین! نیچے دی گئی تصویروں میں گاڑٰی ہنڈائی کی جانب سے بنائی گئی ہے اور یہ بالک ایک i10 ہے جو کہ ایک اینٹری لیول کی ہیچ بیک گاڑی ہے جسے مڈل کلاس لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے کہ میں اس گاڑی کی خصوصیات پر تفصیل سے بات کروں میں نیچے دی گئی تصویر کے متعلق کچھ ناکافی باتوں کا زکر کرنا چاہوں گا۔ اب تک یہاں دو امکانات ہیں۔
یا تو یہ ایک جینوئن ٹیسٹ یونٹ ہے جسے کمپنی نے درآمد کیا ہے-
یا یہ ایک درآمد کردہ سی بی یو ہے جسے کوئی سفارت کار یا سویلین استعمال کر رہا ہے۔( اس بات کی اس حقیقت سے بھی تائید ہوتی ہے کہ اس گاڑٰی کو وفاقی دارالحکومت کی رجسٹریشن- پلیٹس لگی ہیں)
دوسرا امکان حقیقت کے زیادہ قریب ہے اور صرف ہنسی مزاق کہ لیے پہلی وجہ بھی دی گئی ہے۔ آئیے ہم صرف فرض کر لیتے ہیں کہ یہ کمپنی کا ایک ٹیسٹ یونٹ ہے۔ اس حقیقت کو مانتے ہوئے کہ کمپنی کے ماتحت ادارہ نے کہا تھا کہ جب تک ہنڈائی پاکستان میں مقامی سطح پر پروڈکشن کا آغاز نہیں کرتا تب تک لوکل مارکیٹ میں اپنی موجودگی رکھنے کے لیے ممکن ہے کہ ہنڈائی پاکستان میں سی بی یو گاڑیوں کو بیچنے کا آغاز کر دے۔
ہم اب تیزی سے صرف گاڑی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ اس گاڑی کی زندگی کا آغاز 2007 میں نیو دہلی سے ہوا۔ ملکی اور بین الاقوامی دونوں مارکیٹوں کے لیے اسے بھارت میں ہی تیار کیا گیا۔ یہ گاڑی ہنڈائی سینٹرو کا بھی نعم البدل تھی جسے عالمی سطح پر ایٹوس کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اسے 2010 میں اپ گریڈ کیا گیا جس سے یہ دیکھنے میں جدید اور نئی خصوصیات کی حامل ہو گئی۔ تیزی سے 2013 میں آتے ہیں، ہنڈائی کی یورپین ڈیزائن ٹیم نے اس کے نئے ڈیزائن کا انکشاف کیا اور دوسری چیزوں کے ساتھ یہ یورو این سی اے پی کی ایل ایچ ڈی کے لیے ریٹنگ میں 4 سٹار حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
ہنڈائی i10 کی سیکنڈ جنریشن اپنی پہلی جنریشن سے 65 ملی میٹر زیادہ چوڑی اور 80 ملی میٹر زیادہ لمبی ہے۔ اور ان سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ تین طرح کے انجن آپشن کے ساتھ آتی ہے (یورپین ویرینٹس کے لیے)
1.0 لیٹر کا 3 سلینڈر پیٹرول انجن جو کہ 66bhp اور 94Nm کا ٹارق پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
1.0 لیٹر کا 3 سلینڈر بائی فیول انجن جو کہ 67bhp اور 90Nm کا ٹارق پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
1.2 لیٹر کا 4 سلینڈر پیٹرول انجن جو کہ 87bhp اور 120Nm کا ٹارق پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس سے پہلے کہ آپ گاڑی کی تصویر پر جائیں میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ اس گاڑی میں الیکٹرونک سٹیبلٹی کنٹرول سٹینڈرڈ کے طور پر آتا ہے۔

.hentry .entry-content, .single .entry-title { font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", "Alvi Lahori Nastaleeq", "amar_nastaleeqregular", serif;line-height: 44px !important;direction: rtl; }
.hentry .entry-content { padding-top:50px;position:relative!important; font-size:20px !important; line-height:36px; word-spacing:1px; }
.single .entry-title { font-size:32px;margin-bottom: 20px; }
.hentry .entry-content p { margin-bottom: 20px; }
.addthis-toolbox { position:absolute; top:0px; }
@media (max-width:480px) {
.at-above-post.addthis-toolbox,
.at-below-post.addthis-toolbox { display:none; }
}