السلام علیکم ۔(سفرنامہ شمال ٹو ر 2021 )
قسط نمبر 1 ۔
بہت سے دوستوں کے اصرار کرنے پر اس سفر نامے کا آغاز کیا گیا ہے اگر آپ کو بھی پسند آئے تو حوصلہ افزائی کیجئے گا
۔
جب سے ہمیں پہاڑوں کا عشق ہوا وہ بھی موٹرسائیکل پر جانے کا تو ہر گرمیوں میں ایک دفعہ کچھ دنوں کے لیے شمال کے ٹور کا پلان بنتا ہے اور الحمدللہ اسے کامیابی سے پورا کیا جاتا ہے ۔پچھلے سال کرونا کی وجہ سے ہمارا ٹور نامکمل رہ گیا تھا کوشش تو بہت کی لیکن بالاکوٹ چیک پوسٹ سے واپس آنا پڑا ۔
اس سال گورنمنٹ نے جیسے ہی سیاحت کی اجازت دی تو ہم نے بھی اپنی تیاری شروع کر دی لیکن کچھ ہم خیال آوارہ گرد دوستوں کا ساتھ چاہیے تھا جس کے لیے ہم نے ساہیوال بائیکر گروپ کے ایڈمن بلال بھائی سے رابطہ کیا اور انہیں اپنے ٹور پلان کے بارے میں بتایا بلال بھائی تو پہلے ہی پہاڑوں پر جانے کے لیے بے تاب تھے وہ فورا رضامند ہو گئے بلال بھائی سے میری ملاقات 2018 میں ہوئی تھی،بلال بھائی کے ساتھ ان کے تین دوستوں عاطف ،رانا عمیر ،فہیم نے بھی ساتھ جانے کی حامی بھر لی،چائے کی ایک بیٹھک پر ہم سب نے مل کر اپنا روٹ پلان فائنل کیا تاکہ ٹور کے دوران کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔جیسے ہی اپنا پلان فیس بک کے ایک سیاحتی پیج پر شیئر کیا تاکہ جن دوستوں نے اس روٹ پر سفر کیا ہے ان سے معلومات مل سکیں تو بہت سے لوگوں کے پیغام آنا شروع ہو گئے کہ ہمیں بھی ساتھ لے جائے ان میں سے کچھ ایسے بھی تھے جن کے پاس نہ ہی بائیک تھی اور نہ ہی بائیک ٹور کا سامان لہذا ان سے معذرت کی گئی ۔چچہ وطنی کے ایک سکول ٹیچر احتشام بھائی نے بھی ھم سے فیس بک پر رابطہ کیا اور بتایا کہ میں بھی ان کے پلان میں دلچسپی رکھتا ہوں میں اپنے گروپ میں شامل کرنے کا کہا۔ہم نے احتشام بھائی کے ساتھ ایک ہڑپہ میں ایک ملاقات کا ٹائم رکھا ملنے کا مقصد آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ اور ذہنی ہم آہنگی تھا ۔میں اور بلال بھائی صبح سویرے ہڑپہ کی طرف روانہ ہوئے اور احتشام بھائی چیچہ وطنی سے روانہ ہوئے ہڑپہ میں ہم نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ۔احتشام بھائی نے ہمیں اور ہم نے ان کو قبول کرلیا 🤣۔
لاہور سے ایک کالج کے دوست حسن کی کال آگئی کے ان کا ایک دوست بھی موٹر سائیکل پر ٹور کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن کوئی گروپ کا ساتھ چاہیے ،حسن نے میرا نمبر اپنے آفس کے دوست فاروق بھا ی کو دے دیا ۔فاروق بھائی سے فون پر گپ شپ ہوئی جس سے ہمیں اندازہ ہو گیا کہ یہ بھی ہمارے ہم خیال ھی ہیں ۔
فیصل آباد کے ہمارے بہت ہی چاہنے والے بائیکر دوست عظیم بھا ی نے ٹو ر پر جا نے سے پہلے ہمیں شما لی علاقہ جا ت کا نقشہ اور پنکچر کٹ تحفہ دی اور ساتھ ھی اپنا بہت قیمتی چا رج ایبل ایئر پمپ جو کہ قابل واپسی تھا دیا
لہذا اب ٹور پر جانے کے لئے ہمارا سات لوگوں کا 5 بائیکس پر گروپ بن چکا تھا ۔(جا ر ی ہے )