Punjab Govt has taken a bold step.
New Motorcycle registration is now linked to Driving License, without which a no motorcycle will either be transferred or registered.
This is need of time
نئی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کیلئے ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار
موٹر سائیکل کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن بھی لائسنس سے مشروط ہو گی ،فیصلہ ٹریفک قوانین پر پابندی اور ای چالان جمع نہ کرانے پر کیا گیا
لاہور(کرائم سیل،مانیٹرنگ )پنجا ب میں موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کیلئے لائسنس لازمی قرار دیدیا گیا ، اگلے مرحلے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بھی یہی شرط ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز پنجاب حکومت ، سٹی ٹریفک پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی کے حکام کا اجلاس ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں نئی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کیلئے لائسنس لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، اب کوئی بھی موٹر سائیکل بغیر لائسنس کے رجسٹر ڈ نہیں کی جائے گی ۔ابتدائی طور پر موٹر سائیکل کو لائسنس سے مشروط کیا گیا جبکہ اس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن بھی لائسنس سے مشروط ہو گی ، فیصلہ موٹر سائیکل سواروں کیجانب سے ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے اور ای چالان جمع نہ کرانے پر کیا گیا ۔
http://dunya.com.pk/index.php/city/lahore/2019-05-03/1430903#.XMxSnhQzbIU